Tag: 12 دن

  • ’پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں‘

    ’پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں‘

    پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی ضرورت کے لیے پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کا ذخیرہ 1.2 ارب بیرل ہے۔ تیل پیدا کرنے والے سارے علاقے جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا عالمی ذخیرہ بھی 12 دن سے زیادہ کا نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل کی قیمت اوپر اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، لیکن ہماری حکومت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔ امریکا میں بزنس کیمونٹی ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کو آنے نہیں دینگے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہا ہے کہ فنانس کے حوالے سے تھوڑا بہت ہم بھی جانتے ہیں۔ بجٹ میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ نافذ العمل ہونے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمت عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں اور 10 فیصد تک اضافہ کے بعد قیمت 75 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ پاکستانیوں کو بھی بھگتنا پڑا اور حکومت نے رواں ماہ 15 جون کو اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے بعد پاکستان میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے اور گھریلو سلنڈر 6000 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

  • دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام جس میں لوگ 12 دنوں تک پھنسے رہے

    دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام جس میں لوگ 12 دنوں تک پھنسے رہے

    دنیا کی تاریخ میں ایک طویل ترین ٹریفک جام ایسا بھی آیا ہے جو اس قدر بدترین تھا کہ اس میں لوگ 12 دنوں تک پھنسے رہے۔

    کراچی، لاہور یا پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں ٹریفک کا ہجوم ہو اور کوئی تھوڑی دیر کےلیے ہی پھنس جائے تو وہ کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، تاہم پڑوسی ملک چین میں سالوں پہلے پورے 12 دن تک ٹریفک جام جاری رہا جس میں لاکھوں لوگ پھنسے رہے۔

    اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ سنہ 2010 میں اگست کے مہینے میں پیش آیا، جب 14 تا 26 اگست کے درمیان چین کے صوبے ہیبئی میں چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے زبردست ٹریفک جام ہوا۔

    یہ ٹریفک جام اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ 100 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی، یعنی کی یہ لائن اتنی بڑی تھی کہ عام طور پراس مسافت میں بندہ کئی شہروں کو عبور کرلے۔

    اس وقت ٹریف کی صورتحال اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرپاتی تھی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لی تھیں۔

    ٹریفک کے طوالت کو دیکھتے ہوئے ہی یہ عارضی دکانیں کھولی گئی تھیں کیوں کہ اس وقت لوگوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کب اپنی منزل کو پہنچیں گے، اسے اب تک دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام تصور کیا جاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/cricket-teams-stuck-in-traffic-jam-unique-incident/