Tag: 12 ربیع الاول

  • ’’آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے پوری کائنات کو بدل دیا‘‘

    ’’آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے پوری کائنات کو بدل دیا‘‘

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے پوری کائنات کو بدل دیا، حضورﷺ کی آمد کے بعد لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حضورﷺ کی آمد کے بعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے، نبی کریمﷺ کی تعلیمات کی وجہ سے آج غیرمسلم بھی مکمل مذہبی آزادی سے رہ رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے سوا غیرمسلم بھی آزادانہ زندگی بسر کررہے ہیں، ہمیں حضورﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں منفی رویوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس وہ روشن مثال ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا، آپﷺ نے حسن اخلاق کے اعلیٰ معیارات قائم کیے، نبی کریمﷺ اپنے دشمنوں اور مخالفین سے بھی حسن اخلاق سے پیش آتے تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہونگے۔

    تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے، آج معاشرے میں تقسیم ، نفرت اور استحصال جیسے رویے لمحہ فکریہ ہیں، معاشرے میں گالم گلوچ کے رجحان کی اصلاح میں اپنا کردارادا کریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدکلامی اور انتہاپسند رویوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آقا کریمﷺ کے غلام کا طرز عمل انکی تعلیمات کے منافی ہو۔

  • 12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟   اہم خبر آگئی

    12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : 12 ربیع الاول کے موقع پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیْﷺ کو جوش وجذبے سے منائیں گے، سیکیورٹی کی ذمہ داری آر پی او،ڈی پی اوز پر ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز سیکیورٹی کی خود نگرانی کریں گی۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عیدمیلادالنبی ﷺ خوشی کا موقع ہے ، ریلیاں اورجلوس ختم ہونے تک انتظامیہ گراؤنڈپر موجودہوگی، وزیراعلیٰ کاحکم تھاکہ مساجدوں میں جاکرعلما سے ملاقاتیں کریں۔

    انھوں نے کہا کہ صوبےمیں انتظامیہ کی جانب سے بھی لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، جلوس کے شرکا میں حلوہ، مٹھائیاں اورنیازتقسیم کی جائےگی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایساموقع ہےجہاں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےجلوس کےشرکاکوتمام سہولتیں دی جائیں، 55ہزارپولیس اہلکارمحافل کوسیکیورٹی فراہم کریں گے.

    موبائل فون سروس بند ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اطلاع کےمطابق موبائل سروس بندکرنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی حکومت انٹیلی جنس رپورٹ کےمطابق فیصلہ کرتی ہے، پنجاب کےبڑےعلاقوں میں موبائل بندش کی کوئی اطلاع نہیں۔

  • حکومت کا 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت کا 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر29 ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کررہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12ربیع الاول 29ستمبر کو ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

    دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں، ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

    سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے ان کی نعت شیئر کر دی

    مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے ان کی نعت شیئر کر دی

    کراچی: پاکستان میں مزاحیہ تھیٹر کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کرنے والے نامور اداکار مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے ان کی نعت شیئر کر دی ہے۔

    آج ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے ان کی یاد میں ان کی ایک نعت شریف انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    عمر شریف اس دنیا سے چلے گئے ہیں لیکن ان کی ہنستی مسکراتی اور خوش گوار یادیں پیچھے رہ گئی ہیں، ان کی ایک یادگار ایک نعت بھی ہے، جو انھوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں نہایت خوب صورت آواز میں سنائی تھی۔

    یہ ویڈیو زریں عمر نے 12 ربیع الاوّل کی مناسب سے اپنے شوہر کے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے، جس میں وہ خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں ہے۔

    مشہور نعت یہ سب تمھارا کرم ہے آقا پڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ تحت الفظ میں کچھ اشعار اور وعظ بھی سناتے ہیں۔ یہ نعت سننے کے بعد دنیا بھر میں موجود عمر شریف کے لاکھوں مداح ایک بار پھر غمگین ہو گئے ہیں۔

    یاد رہےکہ لیجنڈ کامیڈین اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف رواں ماہ 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by S Zareen Omer Sharif (@zareeenomer)

  • سندھ: 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ: 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کووِڈ ایمرجنسی میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

    ادھر صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

    شان رحمت اللعالمین کے موقع پر 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے قیدیوں میں مختلف مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پورا ہفتہ عید میلاد النبیﷺ منائیں گے، پارٹی ورکر، لیڈر، اتحادی اور پوری قوم بھی عید میلاد النبی ﷺ منائے۔

  • کراچی میں ایک دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں ایک دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ میں 12 ربیع الاول پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تاہم خواتین ،بچے،بزرگ،صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کوایک دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی،تاہم خواتین ،بچے،بزرگ،صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    دوسری جانب عیدمیلاد النبیﷺسے متعلق مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی تاریخی عمارتوں کوہرے رنگ سےسجایا جائے گا اور جلوس میں داخل ہونیوالوں کیلئےواک تھروگیٹ لگائےجائیں گے۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • حکومت کا 12 ربیع الاول کو سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان

    حکومت کا 12 ربیع الاول کو سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم عمران خان سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ12ربیع الاول کوسیرت النبیﷺ کانفرنس منعقدکی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سیرت النبیﷺکانفرنس سےخطاب کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس سال رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا موضوع: سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور اللہ تعالی کےعطا کردہ قدرتی وسائل کی قدر کرنا ہے۔

    یاد رہے سال 2018 میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کے مہینے کی مناسبت سے پہلی بار دو روزہ عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی تھی۔

  • راولپنڈی: 12 ربیع الاول کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کا فلیگ مارچ

    راولپنڈی: 12 ربیع الاول کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کا فلیگ مارچ

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 12 ربیع الاول کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 12 ربیع الاول کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پولیس لائنز سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ میں پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں، فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ملکی صورت حال کے مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ہر قسم کے حالات میں پنڈی پولیس قانون کے مطابق عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا، مرکزی جلوس ودیگر جلوسوں کے لیے 4 اے ایس پی، ڈی ایس پیز، 17 انسپکٹرز سمیت 478 افسران وجوان تعینات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کا آغاز صبح 10 بجے گراؤنڈ جی سیون مرکز نزد رحمت کمیونٹی سینٹر سے ہوگا اور دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا۔

  • چنیوٹ: 12 ربیع الاول پر 63من وزنی کیک تیار

    چنیوٹ: 12 ربیع الاول پر 63من وزنی کیک تیار

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کا سب سے بڑا 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اسی سلسلے میں 63 من وزنی کیک تیار کرلیا گیا جبکہ مساجد گھر، دکانیں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے میلاد کیک کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کیک کو ایک لاکھ کے فریب افراد سیر ہو کرکھاتے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے تواتر کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے، کیک بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں مکھن، انڈے، دودھ، آب زمزم، چاکلیٹ اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ 12 ربیع الاول پر بھی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس  12 ربیع الاول کو ہوگی، وزیر اعظم خطاب کریں گے

    رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس 12 ربیع الاول کو ہوگی، وزیر اعظم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : رحمت اللعالمین ﷺ  کانفرنس12 ربیع الاول کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، گذشتہ سال بھی رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا رحمت اللعالمین کانفرنس12 ربیع الاول بروز اتوار 10 نومبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔

    وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔