Tag: 12 روزہ انسداد پولیو

  • وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر

    وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر

    اسلام آباد: لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا، وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میں‌منعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں ان رضاکاروں کے ساتھ وسیم اکرم بھی پولیو کےخاتمےمیں بھرپور کرداراداکریں گے۔

    ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیوپروگرام کے پاس چیلنجزکےمقابلے کیلئے بہترین قیادت ہےتاہم ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔

    خیال رہے پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں آج بھی پولیو پایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا مستعفی ہوگئے

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بابر بن عطا کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب اینڈ پولیو پاکستان نے ملک میں 72 پولیو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ 8 کیسز سندھ میں، 6 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی: ساحلی علاقے سمندر برد ہونے سے بچائے جائیں، قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی: ساحلی علاقے سمندر برد ہونے سے بچائے جائیں، قرارداد منظور

    کراچی : ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کے لیے قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنساء مغل کی جانب سے پیش کی گئی جسے حزاب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پرمنظور کر لیا۔


    *دریائے سندھ بے قابو، لیہ میں زمین نگلنا شروع کردی


    قرارداد کے متن میں سندھ حکومت سے کوسٹل ہائی وے تعمیر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جب کہ ساحلی علاقوں میں مینگروز کے مزید درخت لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچایا جاسکے۔


    *خبردار! سمندری ساحلوں پرآباد شہرخطرے میں ہیں


    قرار داد کے متن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے زیرو پوائنٹ بدین تک لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے اگر صحیح وقت پر درست اقدامات نہ اُٹھائے گئے تو کراچی و بدین کے کئی علاقے سمندر برد ہو سکتے ہیں جس سے کافی نقصانات کا احتمال ہے۔

    واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی، موسمی تغیرات اور تبدیلی کے باعث دنیا کا درجہ حرارت خطرناک حد کو چھو رہا ہے جب کہ گلیئشر کے بے وقت پگھلنے اور جنگلات کے کٹاؤ کے باعث زمین کا تحفظ خطرے میں پڑ گیا تھا اور کئی ساحلی علاقے سمندر برد ہونے لگے ہیں۔