Tag: 12 زخمی

  • فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

    فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

    پیرس: فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں واقع کرسمس بازار میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں پیش آیا جہاں کرسمس بازار میں نامعلوم شخص نے فائرنگ  کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا جبکہ 6 زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متاثر ہونے والے افراد میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پیچھا کیا اور  اس دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 29 سالہ ملزم کے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے حالات معمول پر آنے تک شہریوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔

    فرانسیسی انسداد دہشت گردی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔

    فرانس کے وزیر داخلہ کیسٹینر نے کرسمس بازار میں حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کی شناخت چیرف کے نام سے ہوگئی ہے جس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے، 29 سالہ ملزم اسٹراسبرگ کا رہائشی ہے جبکہ ملزم دیگر وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی شہر  اسٹراسبورک فرانس اور جرمنی کے سرحد پر واقع ہے، جبکہ مشہور کرسمس بازار کو حملے کے بعد بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پیرس میں فائرنگ‘پولیس اہلکار ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ 2015 کے آغاز سے فرانس میں دہشت گرد حملوں میں 230 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد ان حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال فروری میں فرانس پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، کارروائی کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

  • شکارپورمیں مسافرکوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی‘ 1شخص جاں بحق

    شکارپورمیں مسافرکوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی‘ 1شخص جاں بحق

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہرشکارپور میں تیزررفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور میں گڑھی یاسین موڑ پرمسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافرکوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ شکارپور میں گڑھی یاسین موڑ پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔


    خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 دسمبر کوصوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 5 مئی 2017 کو آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7 خواتین سمیت 8 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔