Tag: 12 سالہ بچی

  • کراچی : 12 سالہ بچی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی : 12 سالہ بچی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں بارہ سالہ بچی کی گھر سے پھندہ لگی لاش ملی تاہم واقعہ قتل کا ہے یا کچھ اور پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن شاہ بیگ گوٹھ میں گھر کے اندر سے 12 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو لاش لٹکی ہوئی تھی، ۔بچی کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے اٹھے تو بچی کی لاش دوسرے کمرے سے ملی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل کا ہے یا کچھ اور ، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، 12 سالہ مہک کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید ہسپتال سے کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ انے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

    مزید پڑھیں : لیاقت آباد میں ندی سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

    پولیس نے بتایا کہ بچی پرکسی قسم کےتشددکےشواہدنہیں ملے اور میڈیکل چیک اپ کےدوران زیادتی کےشواہد بھی نہیں ملے تاہم لواحقین نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش وصول کرلی ہے اور ورثا نے مقدمے کے اندراج یا قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔

    متوفیہ کے والد اورتایا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں نے اپنی بچی کو اپنے بڑے بھائی کو دے دیا تھا ، آج میرے بھائی کے میرے پاس کال آئی کہ بچی کا انتقال ہو گیا ہے۔

    تایا کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے ساتھ ہی چیز کی دکان ہے، جہاں بچی کام سنبھالےہوئی تھی، بیوی کے شور سے اٹھا تو پتہ چلا کہ بچی کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی تھی۔

  • 12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب

    12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب

    خانیوال : 12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا، بچی کی اغوا میں ملوث سگی ماں اور ماموں ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں رشتہ داروں سے بدلہ لینے کے لیے ماں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی ہی بارہ سالہ بیٹی کے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا تاہم تھانہ سٹی پولیس نے بچی کو بازیاب کرا کے اس کی ماں اور ماموں کو گرفتار کر لیا۔

    مرضی پورا کے رہائشی محنت کش محمود کی 12 سالہ بیٹی زہرہ بتول جو کہ ساتویں کلاس کی طالبہ ہے، گزشتہ روز صبح اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تو واپس لوٹ کے نہ آئی۔

    گھر والوں نے اپنے طور پر بچی کو تلاش کیا اور پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع دی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    پولیس نے بچی کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔

    ایس ایچ او سٹی سعید ملک کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ آمنہ بی بی کی اپنی جٹھانیوں کے ساتھ نہیں بنتی تھی اور ان کے درمیان جائیداد کا تنازہ چل رہا تھا، جائیداد ہتھیانے اور جٹھانیوں سے انتقام لینے کے لیے آمنہ بی بی نے اپنے بھائی اکمل سے مل کر اپنی بیٹی زہرہ بتول کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    پولیس نے بچی کی والدہ اور اس کے بھائی اکمل کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر 12 سالہ زہرہ بتول کو ملتان سے بازیاب کرا لیا۔

    ایس ایچ او پی ٹی سی تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے 12 سالہ بچی کی اغوا میں ملوث سگی ماں اور اس کے بھائی کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرانے کے اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا ۔

  • 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا  ملزم  چار ماہ بعد گرفتار

    12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم چار ماہ بعد گرفتار

    مانسہرہ : پولیس نے چار ماہ قبل بالا کوٹ میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پارس میں بکریاں چرانے والی بارہ سالہ بچی کے ساتھ جنگل میں منہ کالا کرنے والے درندہ صفت ملزم افضل کی ویڈیو منظر پرآنےکےبعد تھانہ پارس پولیس نےمتاثرہ بچی کےچچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےملزم افضل کوگرفتارکرلیاجبکہ

    مقدمہ میں نامزد شریک جرم خاتون ملزمہ نےعدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے شہریوں سے اپیل کی ہے بلاخوف وخطرمعاشرے کے ناسوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف نشاندہی اور مقدمات درج کروائیں مانسہرہ پولیس ان کی ہر سطح ہر مددگار ثابت ہوگی۔

    یاد رہے شیخوپورہ میں خواتین ٹیچرز اور طلبا سے مبینہ زیادتی کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں طلبا نے ملزم کی حرکات سے متعلق والدین کو بتایا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

    نجی اسکول پرنسپل ارسلان کے زیادتی کی ویڈیوز فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

  • آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں 12 سالہ بچی نے آئی فون پر ہونے والی لڑائی کے بعد اپنی 8 سالہ کزن کو موت کی نیند سلا دیا۔

    امریکی ریاست ٹینیسی میں یہ دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، پیر کے روز ڈیمیریا ہولنگز ورتھ نامی لڑکی کو اسکی 12 سالہ کزن نے قتل کیا، حکام نے بالغ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ قاتل لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

    استغاثہ نے بتایا کہ جس لڑکی کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے وہ اگلے ہفتے 13 سال کی ہو جائے گی۔

    ہولنگز ورتھ کا تعلق جنوبی کیرولائنا سے ہے، اس کی ماں نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں گرمیوں میں اپنی دادی کے ہاں رہنے گئی تھیں، ماں نے بتایا کہ دونوں میں آئی فون پر جھگڑا ہوا جو اس کی بیٹی کی موت کا باعث بنا۔

    متاثرہ ماں نے بتایا کہ میں وہاں اپنے بچے کو لینے جانا چاہیے تھا، لیکن وہ گرمیوں میں مزے کر رہے تھے اور مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ میری بیٹی کو مار دے گی۔

    واقعے کے دو دن بعد، ہوم سیکیورٹی فوٹیج سے پتا چلا کہ ہولنگز ورتھ کو اس کی کزن منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کررہی ہے جبکہ مقتول لڑکی اس دوران سورہی تھی۔

    پراسیکیوٹر فریڈرک ایجی نے کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 12 سالہ بچی اپنے پورے وزن کے ساتھ بستر پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ 8 سالہ بچی سو رہی ہے اور قاتل لڑکی گدے سے اسکے چہرے کو ڈھانپ رہی ہے۔

    12 سالہ لڑکی پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ جمعہ کی سماعت پر جج سے درخوات کریں گے کہ اس کیس کو بالغ عدالت میں منتقل کیا جائے۔

  • کراچی  میں 12 سالہ بچی کا زیادتی  کے بعد قتل،  مقدمہ درج

    کراچی میں 12 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

    کراچی : لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،بچی کے والد نے کہا کہ واقعے میں نشے کا عادی بھائی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ واقعےمیں نشےکاعادی بھائی ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ  مقدمےمیں زیادتی اورقتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم مجیب اللہ واقعے کے بعد سے فرار ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک چچا نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ لاش ملنے کے بعد سے اس کا چچا فرار ہے ۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بچی کی خودکشی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرایا تو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

  • جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی، دولہا گرفتار

    جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی، دولہا گرفتار

    جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی،پولیس نے چھاپہ مارکر دلہا کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدودگاؤں نصیر خان سمیجو میں گل حسن پنہورنامی شخص نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو تین لاکھ روپے میں ساٹھ سالہ مولوی کرم اللہ پنہورکو بیچ کر شادی کردی،رخصتی باقی تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ساٹھ سالہ دولہا مولوی کرم اللہ کو گرفتار کرکے بچی کو برآمد کرلیا۔

    پولیس کی جانب سےانڈر سیکشن چائلڈ دوہزار چودہ کے تحت مولوی کرم اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بارہ سالہ دلہن گل زادی پنہور نے بتایا کہ اس کے والد نے اسے تین لاکھ روپے میں زبردستی فروخت کیا اور نکاح کروایا.

    دوسری جانب گرفتار ملزم ساٹھ سالہ دلہا نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس کی پہلے بھی ایک شادی ہوئی ہے جس سے اس کے دو بچے ہیں لیکن بچی کے والد نے اپنی مرضی سے تین لاکھ روپےمیں بچی اس کو فروخت کی اور شادی بھی اپنی رضامندی سے کروائی تھی۔