Tag: 12 سالہ بچے

  • کھیل کے دوران جھگڑا: 12 سالہ بچے نے  اپنے ساتھی کو گولی مارکرقتل کردیا

    کھیل کے دوران جھگڑا: 12 سالہ بچے نے اپنے ساتھی کو گولی مارکرقتل کردیا

    حاصل پور : 12 سالہ بچے نے کھیل کے دوران جھگڑے پر اپنے ساتھی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے خیرپور ٹامیوالی میں 12 سالہ بچے نے 10 سالہ بچے کو گولی مارکرقتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کھیل کےدوران جھگڑا ہوا ، جس پر سہیل نے بلال کوگولی ماردی تاہم اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ بچے کے پاس پستول کہاں سے آیا۔

    واقعے کے بعد اہل علاقہ نے بچے کو پکڑ کر پستول سمیت پولیس کےحوالےکردیا جبکہ پولیس نےبچےکی لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • قتل یا خودکشی ؟ گھر سے 12 سالہ بچے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

    قتل یا خودکشی ؟ گھر سے 12 سالہ بچے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

    لاہور : کوٹ لکھپت میں بارہ سالہ بچے کی گھر میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے کوٹ لکھپت میں بارہ سال کے بچے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام نے بتایا صہیب کی گھر میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ صہیب گھر میں اکیلا تھا، وقوعہ کے وقت بہن گھر سے باہر تھی جبکہ صہیب کی دو بہنیں اور والدہ عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ صہیب گراؤنڈ فلور میں رہتا تھا اور پہلی منزل پرمالک مکان رہتا ہے تاہم لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔