Tag: 12 ملزمان گرفتار

  • رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کےلیے سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرکے ایک درجن افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ فریئر اور کلری کے علاقوں سے دو ملزمان ریحان احمد اور ماجد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ ناظم آباد اور سرسید کے علاقوں سے 9 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ فریئر اور کلری سے گرفتار ہونے والے ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ناظم آباد اور سرسید سے حراست میں لیے گئے افراد اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اہلکاروں نے کلری کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امام بخش نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرکے قانونی چارہ جوئی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو  حراست میں لیا تھا، جن میں سے تین ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ لندن گروپ سے تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم سےغیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    دوسری جانب پاپوش نگر پولیس نے گھرمیں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    ادھر کورنگی پولیس، ڈاکس پولیس اورلیاری پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک خاتون سمیت دس منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کے گٹکے، ماوا اوردیگر منشیات سمیت غیرقانونی ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا۔

    یاد رہے کہ 3 روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی اور کورنگی انڈسڑیل ایریا میں پولیس نے کاررائیوں کے دوران دو مفرور ملزمان اور ایک ملزم کو گرفتارکرکے ان کے قبضے ہیروئن برآمد کرلی۔

    دوسری جانب کورنگی اور عوامی کالونی میں بھی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ادھر سلطان آباد اور مچھر کالونی میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں پانچ منشیات فروش گرفتار ہوئے تاہم ایک ملزم فرار ہوگیا، ملزمان سے سوا چار کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے، خودکشی کرنے والے کا ذہنی توازن درست نہیں تھا میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی موت کا تعین ہوگا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 4 نومبر کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔