Tag: 12 arrest

  • فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اورنگی ٹاون داتا نگر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواپولیس کے مطابق مقتول جرائم پیشہ تھا ، سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب جھگڑے کے د وران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا ۔

    ، کلفٹن دو دریا کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گولیمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم عرفان عرف طوفان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدبرآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتیوں اور مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، لاش کوضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

    دوسری جانب صفورہ گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران خاتون کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم ڈکیتیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی چھیننے کے کیس میں بھی ملوث تھا.

    رینجرز نے رات گئے لیاقت آباد نو نمبر میں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرکے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    عزیز آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے عہدیدار ایوب تابانی کو حراست میں لے لیا۔

    سکھن پولیس نے اے ایس آئی اشفاق کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چند روز قبل بھینس کالونی میں قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے دو موبائل فونز برآمد کرلئے.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے مولا مدد چوک سے قتل اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ایک گینگ وار کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

  • کراچی : پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : منگھوپیر پختون آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر پختون آباد میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، آنے اور جانے والے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے بعد بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، حراست میں لیئے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے.

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے.

    لیاری آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے.