Tag: 12 dead

  • بنگلہ دیش: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 12 روہنگیا مہاجرین جاں بحق

    بنگلہ دیش: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 12 روہنگیا مہاجرین جاں بحق

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 12 روہنگیا مہاجرین جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں مون سون کا موسم شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے خطے کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 12 روہنگیا مسلمان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور متعدد لاپتہ ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا مہاجر بستی کے قریب پیش آیا، جبکہ ہلاک ہونے والے روہنگیا مسلمانوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔


    بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمانوں کو شدید بارشوں سے خطرہ


    مقامی میڈٰیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ روہنگیاں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں قائم کمزور اور بے جان کیمپوں میں مقیم ہے، جو ان شدید بارشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور کیمپس اکھڑ جاتے ہیں۔

    حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث 2 مقامی(بنگالیوں) کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ وارننگ بھی دی گئی تھی کہ جنوبی ایشیا میں مون سون کا سیزن جلد متوقع ہے جس کے باعث شدید بارشوں اور سمندری طوفان کی بھی صورت حال پیدا ہوسکتی اور لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کمزور کیمپس بازشوں کی شدت سے اکھڑ سکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تیونس کے دارلحکومت میں دھماکہ،12افرادہلاک، غیرملکی میڈیا

    تیونس کے دارلحکومت میں دھماکہ،12افرادہلاک، غیرملکی میڈیا

    تیونس : صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کا ہدف صدارتی محل کے گارڈز کی بس تھی، دھماکے وقت شہرمیں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بہت زیادہ تھا۔

    دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے، تیونس کے صدر نے ملک میں تیس روزہ ایمرجنسی اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب یا بس معزول صدر زین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹر کے باہر پہنچی یا اس کے قریب پہنچی، دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

  • بولان:جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں اُلٹ گئیں،13جاں بحق،100زخمی

    بولان:جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں اُلٹ گئیں،13جاں بحق،100زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی چار بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، جس میں انجن ڈرائیور، فائرمین اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    حادثہ بولان کے علاقے آب گم میں پیش آیا، کوئٹہ سے راوالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں تقریبا 300 مسافر سوار تھے.

    سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ایف سی کوئیک ری ایکشن فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ایک دوسرے پر گرنے والی بوگیوں کو ہٹانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، ایک مسافر نے بتایا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے باعث الٹی تھی، ریلوے حکام نے ابھی تک حادثے میں کسی قسم کی تخریبی کارروائی کا امکان ظاہر نہیں کیا۔

  • جلال آباد: امریکی طیارہ گر کر تباہ،12 افراد ہلاک

    جلال آباد: امریکی طیارہ گر کر تباہ،12 افراد ہلاک

    جلال آباد: افغانستان میں امریکی طیارہ سی ون تھرٹی گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پانچ امریکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے.

    امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی طیارہ سی ون تھرٹی جلال آباد ائیرپورٹ سے اپنی پرواز کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پانچ امریکی فوجی اور پانچ سویلین کنٹریکٹر سمیت دوافغان باشندے بھی ہلاک ہوگئے ۔

    حادثے کی وجوہات فی الفور معلوم نہیں ہوسکی ہیں ،تاہم امریکی فوجی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔