Tag: 12 injured

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : 14 مزدور جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ : 14 مزدور جاں بحق

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹرک اور پک اَپ وین کے تصادم میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مزدور طبقے سے تھا، حادثہ صبح تقریباً 6 بجے بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بنگلہ دیش

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں دنیا بھر میں سڑک حادثات کے حوالے سے سب سے زیادہ شرح اموات پائیئ جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ناقص شاہراہیں، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال، ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور محکمہ ٹریفک کی نگرانی کا فقدان بتایا جارہا ہے۔

    گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں مسلمانوں کے عید الفطر کے تہوار کے رش کے دوران 15 اپریل سے 29 اپریل تک 304 سڑک حادثات میں 328 افراد ہلاک اور 565دیگر زخمی ہوئے۔

  • امریکا: ٹیکساس کےاسپتال میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 12زخمی

    امریکا: ٹیکساس کےاسپتال میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 12زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں زیر تعمیر حصّے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گیٹس ویل کے اسپتال میں منگل کے روز دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 12 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکا کے سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے شہر گیٹس ویل میں واقع اسپتال کے زیر تعمیر حصّے میں دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے متاثرہ افراد کا تعلق تعمیراتی عملے سے ہے۔

    امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے میں اسپتال میں موجود مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

    امریکی حکام نے دھماکے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار اسپتال میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔


    امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع سانتا فی ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے واردات کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔


    امریکا: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت ایک طالبہ زخمی


    خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ہی امریکی ریاست ’انڈیانہ‘ کے اسکول میں پیش آیا تھا، فائرنگ کا واقعہ جہاں ایک طالب علم نے کلاس میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے باعث ٹیچر سمیت ایک طالبہ بھی زخمی ہوئیں تاہم حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔


    فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی میں فائرنگ، ایک شخص زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ مئی کی 23 تاریخ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی کی رہائشی عمارت میں فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے بعد ہنگامی حالات کے تحت علاقے کے تمام اسکول فوری طور پر بند کردئیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں