Tag: 12 June 2025

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10گرام سونا 3433 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر کا ہو گیا۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    ملک شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی، درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گرد و نواح میں دن میں موسم شدید گرم، شام یارات میں بارش کا 30 فیصد امکان موجود ہے، جبکہ شہر اقتدار میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بالائی کے پی، پوٹھوہار، کشمیر اور جی بی میں شام یا رات کو بارش اورآندھی کی پیش گوئی کی ہے، انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح 11 سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

    کے پی کے میدانی علاقوں میں شدیدگرمی، چترال، دیر، سوات، پشاور، وزیرستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیدگرمی، پنڈی، مری، چکوال، جہلم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری رہے گا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرم اور خشک موسم، گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے۔

    زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہوتا ہے، جانیے کیسے؟

    بیان کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن میں موسم گرم اورخشک، رات کو جزوی بادل اوربارش کی توقع ہے۔