Tag: 12 killed

  • امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، ہیلووین کے موقع پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 52 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہیلووین کے موقع پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال امریکی پولیس کی جانب سے ہیلووین تہوار کے موقع پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ملوث کسی فرد کے گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں میں ان جہگوں پر فائرنگ ہوئی جہاں ہیلووین پارٹی کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 599 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2020 کے دوران فائرنگ سے 611 افراد جبکہ 2019 میں فائرنگ کے واقعات میں 417 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

    طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد دہشت گردانہ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جن صوبوں کو نشانہ بنایا ان میں اٖفغان صوبہ فراہ اور لوگر شامل ہیں، مذکورہ حملوں میں خوتین اور فوجیوں سمیت 12 افراد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فراہ صوبے میں کیے گئے طالبان کے ایک حملے میں 4 فوجیوں کی موت ہوئی، جبکہ صوبائی حکام نے جوابی کارروائی میں انیس جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    بعد ازاں مشرقی صوبے لوگر میں شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان عسکریت پسندوں کی دوطرفہ فائرنگ سے 4 خواتین ماری گئیں۔

    علاوہ ازیں طالبان کے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں سے 4 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، افغان حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔


    اعلیٰ امریکی اہلکار کی طالبان کے نمائندوں سے ملاقات، امریکی میڈیا کا دعویٰ


    دوسری جانب نیٹو افواج کے فضائی حملے میں نو افغان پولیس اہلکاروں کے مرنے کی بھی حکام نے تصدیق کر دی ہے، غلطی کے باعث مذکورہ حملے نے 9 سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لیں۔

    نیٹو نے یہ حملہ لوگر صوبے کے ضلعے عذرہ میں کیا تھا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ اس حملے میں چودہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، نیٹو اور کابل حکام نے اس حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اعلیٰ اہلکار نے طالبان کے نمائندوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 17 کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں 17 کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 17 کشمیریوں کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا جس کے بعد پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے شدید مذمتی بیان سامنے آیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اپنے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں اور اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 12 نوجوان شہید

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ معصول کشمیریوں کو دبانے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی مختلف وادیوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ اظہار یکجہتی کرتا رہے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مرادری کشمیر میں بھارتی مظاہم کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر قابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں بھی برسائی گئیں۔

    دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان بھارتی فورسز سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکے، 20 افراد جاں بحق، 55زخمی

    دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکے، 20 افراد جاں بحق، 55زخمی

    دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 20  افراد جاں بحق ہوگئے، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    شام کے دارالحکومت دمشق میں پیغمبر اسلامؐ کی نواسی سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب خودکش بم حملے میں 12 سے زائد افراد جاں بحق اور 55 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا خودکش بمبار نے کیا جو علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دوسرا دھماکا کار میں ہوا۔ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام)نے قبول کرلی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جب کہ امریکی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دھماکوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    دھماکوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ان دھماکوں پر داعش کی شدید مذمت کرتا ہے اور انہیں انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیتا ہے۔