Tag: 12 may

  • سانحہ 12 مئی: متحدہ کے 5 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

    سانحہ 12 مئی: متحدہ کے 5 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

    کراچی : ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر پولیس نے سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر نے  بتایا کہ ’’گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیاء اور عبدالاحد سمیت 5 افراد شامل ہیں اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے‘‘۔

    راؤ انوار کا  کہنا تھا کہ ’’ملزمان کے قبضے سے 12 مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہےاور انہیں سائٹ ایریا و سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا‘‘۔

    ایس ایس پی ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پانچوں افراد کے حوالے سے کل میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا‘‘۔

    پڑھیں : وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری قبول کرلی، ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعویٰ

    یاد رہے نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے دوران تفتیش 12 مئی کے حوالے سے اہم انکشافات کی مبینہ جے آئی ٹی منظر عام پر آئی تھی جبکہ وسیم اختر کا ایک خط بھی منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے جے آئی ٹی کو میڈیا ٹرائل کہتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد قرار دیا تھا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار اور تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’وسیم اختر نے دورانِ تفتیش 12 مئی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں اور وسیم اختر کی نشاندہی پر سانحہ 12 مئی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا‘‘۔

  • نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    کراچی سندھ ہائی کورٹ میں نامزد میئرکراچی وسیم اختر کی پیشی ، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد میئر کراچی وسیم اختر کے اشتعال انگیز تقاریر کی سماعت ہوئی دوران سماعت  ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’’مقدمے میں جس تقریر کا ذکر ہے وہ خواتین کا اجلاس تھا، وسیم اختر اُس میں شریک نہیں تھے، جج نے فریقین کے جوابات سننے کے بعد تفتیشی افسر کو 14 روز کے اندر چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

    پڑھیں : نامزد میئر کراچی وسیم اختر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اس موقع پر نامزد میئر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے مزید ریمانڈ کے لیے عدالت میں لایا گیا ہے، دیکھتے ہیں عدالت دلائل سننے کے بعد کیا فیصلہ دیتی ہے، صحافی کی جانب سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ ’’مجھے ایس ایس پی گڈاپ کے آفس میں تفتیش کے لیے رکھا گیا ہے اور مجھ سے جو پوچھا جاتا ہے بتا دیتا ہوں، دورانِ ریمانڈ کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا‘‘۔

    مزید پڑھیں : نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی کو کام کرنے والے وزیر اعلیٰ کی ضرورت تھی، پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے کیا جانے والا سیاسی اور جمہوری فیصلہ خوش آئندہ ہے تاہم نئے وزیر اعلیٰ کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، گورنر راج کے حوالے تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ’’جمہوری دور ہے، سندھ میں گورنر راج کا دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا‘‘۔

    اس موقع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’12 مئی کے حوالے سے وسیم اختر نے اہم انکشافات کیے ہیں، نامزد میئر نے اعتراف کیا کہ سانحے والے روز پولیس سے سرکاری اسلحہ لے لیا گیا تھا اور انہیں تھانوں میں رہنے کے احکامات جاری کیے تھے‘‘، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں اور ان کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے‘‘۔ راؤ انوار نے بتایا کہ ’’12مئی کیس میں مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وسیم اختر کو 7 دیگر مقدمات میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں : رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کوایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تحویل میں لے لیا

    دوسری جانب وسیم اختر کے وکلاء کی جانب سے مزید دو مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جار کردیا گیا ہے۔

    اس موقع پر نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بڑی قربانی سے بچنے کے لیے چھوٹی قربانی دی گئی ہے، رہنماء ایم کیو ایم عامر خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وسیم اختر کی گرفتار ی اور کیسز گورنر راج سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی معلوم ہوتی ہے‘‘۔

    یاد رہے دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں نامزد میئر سمیت تین ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے گیے تھے۔

    اسے بھی پڑھیں : انیس قائم خانی کی درخواستِ ضمانت، فریقین کو نوٹس جاری

    ممبر قومی اسمبلی روف صدیقی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کے لیے رخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم انیس قائم خانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسس جاری کیے جاچکے ہیں۔

  • گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    کراچی : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے ۔

    کراچی میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ سندھ میں غیر جانبدار گورنر لایا جائے ۔ گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیے ۔

    تقریب کے دیگر شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ بارہ مئی کی مذمت اور تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق ہونا چاہیئے اور جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔

  • کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی : اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جب تک بارہ مئی کے سانحہ کے ملزمان کو سزا نہیں ملے گی کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ بارہ مئی کی یاد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے کہا کہ کراچی پر اے این پی اورفوج کی سوچ ایک ہے۔

    ان کا شرکا ء سے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی بیت اللہ محسود کی وجہ سے الیکشن جیتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے چالیس لاکھ پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا۔

  • سانحہ 12 مئی کا ملزم90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    سانحہ 12 مئی کا ملزم90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بارہ مئی سنہ دو ہزار سات کے ایک ملزم عبدالرفیق کو نوے دن کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ۔

    انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بارہ مئی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم عبد الرفیق کو پیش کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے دروازے عام سائلین کے لئے بند کر دئیے گئے جبکہ ملزم کے اوپر کپڑا ڈال اسے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔

    ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکیل محمد جیوانی نے عدالت میں پیش ہونے کی کوشش کی تو ان کو بھی روک دیا۔

     رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم اسٹیٹ بینک میں اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے اور اس کو رینجرز ٹاسک فورس نے گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کی جے آئی ٹی بھی کروائی جائے گی، بارہ مئی دوہزارسات کوسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدپربڑے پیمانےپرقتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • کراچی:7سال بعد سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار

    کراچی:7سال بعد سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار

    کراچی: سات سال بعد سانحہ بارہ مئی کاملزم پکڑاگیا۔عبدالرفیق عرف کائیں کو رینجرزنےمحمودآبادسےگرفتارکیا۔

    بارہ مئی کے پرتشدد واقعات کاایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیاگیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کاانچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے۔جس کاوہ اعتراف بھی کرچکاہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کاکہناہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مماسمیت دیگرٹارگٹ کلرزکوتحفظ دینےاور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کابھی اعتراف کیاہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کوآج عدالت میں پیش کیاجائےگااورمحکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔ بارہ مئی دوہزارسات کوسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدپربڑے پیمانےپرقتل وغارت گری ہوئی تھی۔