Tag: 12 people killed

  • خیرپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ : 12 افراد جاں بحق

    خیرپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ : 12 افراد جاں بحق

    خیرپور : کار اور وین کے درمیان خوفناک تصادم میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔، وین کے بدقسمت مسافر سکھر سے خیرپور جا رہے تھے۔

    حادثہ ببرلوئی بائی پاس پر فرحان شاہ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔

    ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد شاہ نے میڈیا یو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوئے ہیں، 3افراد کی لاشیں خیرپور اسپتال جبکہ 9کی سکھر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس کو قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کو ضابطے میں لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • گلگت بلتستان : سیاحوں کی بس  کھائی میں  جاگری 5 جاں بحق

    گلگت بلتستان : سیاحوں کی بس کھائی میں جاگری 5 جاں بحق

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد ایاز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپر دیر سے چترال جانے والی ڈاٹسن کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

  • راشن تقسیم میں اموات، فیکٹری مالک سمیت8ملزمان گرفتار

    راشن تقسیم میں اموات، فیکٹری مالک سمیت8ملزمان گرفتار

    کراچی : سائٹ ایریا میں گزشتہ روز ہونے والے اندوہناک سانحے میں ہونے والی اموات پر پولیس نے فیکٹری مالک سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد فیکٹری مالک،2منیجر سمیت8ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، فیکٹری مالک عبدالخالق نے بیرون ملک ہونے سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔

    ملزمان کیخلاف درج کیے گئے مقدمے میں لاپرواہی اورغفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، متن میں لکھا گیا ہے کہ زکوٰة کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے اموات واقع ہوئیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری مالک کی جانب سے منیجر جسیم اور اسلام زکوٰة تقسیم کررہے تھے، فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰة تقسیم سے متعلق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو لاعلم رکھا۔

    زکوٰة تقسیم کے دوران فیکٹری چوکیدارحسن نے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ بھی کھولا، چھوٹا گیٹ کھلا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوئے، واقعے میں بھگدڑ مچنے سےخواتین اوربچوں سمیت12افراد جاں بحق ہوئے۔

  • سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث 12 افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مدینہ اور تبوک میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    عرب میڈیا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 10 افراد تبوک، ایک شخص مدینہ اور ایک شمالی سرحدی علاقے میں ہلاک ہوا جبکہ رسیکیو حکام نے سیلاب میں پھنسے 271 افراد کو زندہ بچا لیا جس میں 137 افراد کو تبوک میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔

    شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔

    سعودی حکام طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب :شدید بارشیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت12 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    علاوہ ازیں 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے تھے۔