Tag: 12 rabi awal

  • عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا

    عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا

    کراچی : جشن عید میلاد النبیؐ آج ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔

    صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوگا، نماز فجر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

    شہر کی مساجد، عمارتوں، شاہراہوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    اخبارات و رسائل عید میلاد النبی کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام پیش کریں گے۔

    شہر بھر میں عید میلاد النبیؐ کی ریلیاں، جلوس اور جلسے منعقد ہوں گے، جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت مرکزی جلوس 3 بجے سہ پہر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری،حاجی محمد حنیف طیب،علامہ کوکب نورانی اوکا ڑوی ،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا خلیل الر حمن چشتی، ڈاکٹر عبدالرحیم ،مولانا محمد اکرم سعیدی ودیگر قائدین ،علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا

    عید میلاد النبیؐ کا جلوس براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔ جلوس کی سیکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینا ت ہوں گے

  • کراچی میں ایک دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں ایک دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ میں 12 ربیع الاول پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تاہم خواتین ،بچے،بزرگ،صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کوایک دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی،تاہم خواتین ،بچے،بزرگ،صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    دوسری جانب عیدمیلاد النبیﷺسے متعلق مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی تاریخی عمارتوں کوہرے رنگ سےسجایا جائے گا اور جلوس میں داخل ہونیوالوں کیلئےواک تھروگیٹ لگائےجائیں گے۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔