Tag: 12 rabi ul awal jaloos

  • بارہ ربیع الاوّل : کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

    بارہ ربیع الاوّل : کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

    کراچی : ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا، جس کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے12ربیع الاوّل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام شاہراہوں پر ٹریفک بلاتعطل بحال رکھی جائیگی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس حوالے سے5ایس پیز سمیت1019افسران اور اہلکار شاہراہوں پر تعینات کئے جائیں گے، کراچی کے شہری ہنگامی صورتحال یا مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915پر کال کرسکتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام ایس پیز اور ٹریفک سیکشن آفیسرز کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ جلوسوں کے روٹس سے کچھ فاصلے پر کار پارکنگ کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر شہری میوزک، گھڑ سواری، ون ویلنگ، تیز رفتاری اور غل غپاڑہ سے گریز کریں اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرکے معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو غلط پارک نہ ہونے دیا جائے بلکہ مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کی جائیں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ متبادل روٹس اختیار کریں۔ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

  • راولپنڈی: 12ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    راولپنڈی: 12ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    راولپنڈی: موجودہ حالات کے پیشِ نظر راولپنڈی میں بارہ ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جلوس کے مختلف راستوں کو روکاٹیں کھڑی کر کے بند کیا جائے گا۔

    جلوس کے موقع پر سات سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سی پی او راولپنڈی نے اے آر وائی سے با ت کرتے ہوئے بتایا کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نیہں کی جائے گی۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سو سے زائد میلاد کمیٹوں کی شرکت متوقع ہے، شدید سیکورٹی خدشات کی بناء پر موبائل سروس معطل اور بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔