Tag: 12 year old

  • 12 سالہ بچہ دادا دادی کے تشدد سے ہلاک

    12 سالہ بچہ دادا دادی کے تشدد سے ہلاک

    امریکا میں 12 سالہ بچے کو دادا، دادی اور چچا نے تشدد کر کے قتل کردیا، دادی نے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائیں جو اسی کے خلاف بطور ثبوت استعمال کی جارہی ہیں۔

    امریکی ریاست مونٹانا کے علاقے ویسٹ یلو اسٹون میں پولیس نے ایک گھر سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد کی جسے شدید تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپنے دادا، دادی، 2 چچاؤں اور ایک پھوپھی کے ساتھ رہ رہا تھا۔

    پولیس کو گھر کی تلاشی لینے پر ویڈیوز اور دیگر شواہد ملے جن سے علم ہوا کہ بچے کے انکل اور دادا دادی اسے مستقل برا بھلا کہتے اور تشدد کا نشانہ رہتے تھے، بچے کو ایک بار لکڑی کے تختے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اکثر اس کا کھانا پینا بھی بند کردیا جاتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منظم اور مسلسل تشدد ہی بچے کی موت کا سبب بنا۔

    دوسری جانب ملزمان کا بیان ہے کہ واقعے کے روز بچے نے اپنے دادا سے بدزبانی کی اور بعد ازاں چھری لے کر دادی کے اوپر سوار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موت سے 24 گھنٹے قبل بچے کے سر پر سخت ضربیں بھی لگائی گئیں، واقعے والے روز بچہ فرش پر سویا اور ساری رات کراہتا رہا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچہ اندرونی طور پر بھی چوٹوں کا شکار تھا۔

  • اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

    اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

    سکھر: جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا، زیادتی میں ملوث 2 ملزمان جو ضمانت پر رہا ہیں، کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔

    ایس ایس پی سکھر بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کی عمر 12 سال ہے جسے سخت سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا کیس کے 2 ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ لڑکی جیکب آباد کی رہائشی اور ساتویں جامعت کی طالبہ ہے، طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ 2 مفرور ہیں۔

    خیال رہے کہ سکھر میں ہی چند روز قبل کم عمر بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسجد کے پیش امام نے 10 سالہ بچی افسانہ بنت احسان سمیجو کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد پیش امام کو گرفتار کیا گیا، تاہم اس سے قبل بچی کا باپ تھانوں کے چکر لگاتا رہا اور اس کی ایک بیٹی کو گلے لگا کر روتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ حکام کو بھی ہوش آیا اور پیش امام کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    بچی ملزم کے پاس قرآن پڑھنے جاتی تھی جس کے دوران اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنے مذموم فعل کا اعتراف بھی کیا۔

  • شارجہ: 12 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں عرب شہری گرفتار

    شارجہ: 12 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں عرب شہری گرفتار

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں 12 سالہ اماراتی لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے عرب شہری کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے ابو شاگرا میں واقع ایک عمارت میں جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا ہے۔ جس میں ایک عرب شہری نے سیڑھیوں پر بچے کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    شارجہ پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے طالب علم عرب شہری نے متاثرہ بچے کو دیکھا جو اپنے دوست کے ساتھ پارک میں کھیل رہا تھا، جب وہ اپنے گھر جانے کے لیے عمارت کی سیڑھیوں پر پہنچا تو ملزم نے بچے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے نے اپنے بچاؤ کے لیے شور مچانا شروع کردیا تھا جس کے باعث عرب شہری نے بچے کا منہ بند کرکے دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو ماروں گا تاہم بچہ پھر بھی اپنا دفاع کرتا رہا اور ملزم سے بچ نکلا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد بچے کے والد نے پولیس نے جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی تھی، پولیس نے والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس پر 10 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔


    مزید پڑھیں : دبئی: بچے کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص‌ جیل منتقل


    یاد رہے کہ چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ساحل سمندر پر جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ڈرائیور کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔