Tag: 12-year-old girl

  • کمسن بچی پر سوتیلی ماں کا بدترین تشدد، گرم سلاخوں سے داغا

    کمسن بچی پر سوتیلی ماں کا بدترین تشدد، گرم سلاخوں سے داغا

    کراچی : مشرف کالونی میں12سالہ بچی پربدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، سوتیلی ماں نے لوہے کی گرم سلاخ سے بچی کو داغا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو میں سوتیلی ماں کے تشدد سے زخمی ہونے والی 12سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے تشدد کیا گیا۔

    پڑوسیوں نے بچی پرتشدد دیکھ کر اس کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے کے بعد پویس نے فوری ایکشن لیا، بچی کی شناخت انوشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی راؤ عارف اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچی کے جسم پر تشدد اور جلائے جانے کے واضح نشانات ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ 12سال کی بچی کو سول اسپتال میں طبی ماداد دی جارہی ہے، بچی کے والد اور سوتیلی ماں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کا نام عمران الٰہی اورسوتیلی والدہ کانام گلناز ہے، موچکو تھانے میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایم ایل او کی رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پرتشدد زدہ 12سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، واقعے میں ملوث بچی کی سوتیلی ماں اور باپ کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، معصوم بہن کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا

    بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، معصوم بہن کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا

    بھاولپور: بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی، نواحی علاقے موضع گرواں میں ایک معصوم بچی کو پنچایت کے حکم پر ونی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھائی کی پسند کی شادی بہن کیلئے جرم بن گئی، پنچائیت نے جرمانے کے طور پر معصوم بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا، بہاولپور میں بارہ سالہ ام ہانی کے بھائی نے کچھ عرصے قبل بااثر شخص کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے۔

    معاملہ پنچایت میں پہنچا جہاں بدلے میں ام ہانی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا، ام ہانی کی روتی سسکتی ماں بھی معصوم بیٹی کے لئے انصاف مانگ رہی ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کارروائی کرنے کے بجائے پولیس با اثرملزمان کی سرپرست بن گئی ہے، اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، پنچایت نے بہن کو ونی کردیا


    گذشتہ ماہ بھی بہاولنگرکے نواحی گاﺅں میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں رہائشی فیاض نے اپنے گاﺅں کی پروین نامی لڑکی سے عدالت میں اپنی پسند کی شادی کی تھی۔

    شادی کے خلاف گاﺅں کے وڈیرے نے اپنے ڈیرہ پر عدالت لگالی، علاقے کے بااثر زمیندار محمد علی چشتی اورعباس نمبردار نے لاقانونیت کا فیصلہ سنایا۔

    پنچائیت نے فیصلہ دیا کہ فیاض کی سترہ سالہ بہن کو ونی کردیا جائے۔

    نچایت نے حکم سنایا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا فریق پچاس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا ونی کی جانے والی تسلیم بی بی اور اس کا خاندان پنچایت اور ملزمان کے خوف سےگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔