Tag: 123سالہ ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

  • اے پی سی: شرکت کا فیصلہ عمران سے مشاورت کے بعد ہوگا، قریشی

    اے پی سی: شرکت کا فیصلہ عمران سے مشاورت کے بعد ہوگا، قریشی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی دی تاہم اجلاس کا ایجنڈا واضح ہونے پر عمران خان سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آج منعقدہ اجلاس میں موجود نمائندگان سے بات ہوئی، آج کی نشست بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی کیوں کہ حکومت نے 21ویں ترمیم کے اس سول ڈرافٹ میں تبدیلیاں کردی ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، یہ تبدیلیاں بہت سی جماعتوں کو منظور نہیں اور بات یہیں اٹکی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ ڈرافٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاہم جو نظر ثانی شدہ ڈرافٹ بن رہا ہے اس پر جمعیت علما اسلام کو کوئی دقت ہے، 28 تاریخ کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں شرکت کروں گا۔


    پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام پر آل پارٹیز طلب کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور دعوت دی ہے، وہ 4 مارچ کو اے پی سی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور میٹنگ کی تفصیلات کیا ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات سامنے آئیں گی تو اسلام آباد پہنچ کر عمران خان اور پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی کہا ہے کہ شرکت کا فیصلہ ایجنڈا دیکھ فیصلہ کریں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے بھی تصدیق کی ہے کہ سینیٹر عبدالقیوم نے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اسی سے متعلق: فوجی عدالتوں کا قیام: ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق آج ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

  • لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

    لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

    لندن: پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر چارلی ٹرنر کا تیرہ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا 123 سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 82 وکٹیں حاصل کرلی جو جو کہ چارلی ٹرنر سے ایک وکٹ زیادہ ہے جبکہ اس برتری میں مزید اضافہ کرنےکے لیےان کے پاس ابھی دوسری اننگز باقی ہے.

    یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مزید 5 اننگز میں 18 وکٹیں درکار ہیں.

    انگلینڈ ٹیم کے سابق باؤلر جارج لوہمین نے 120 سال قبل 16 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جو تاحال ایک ریکارڈ ہے.

    یاد رہے کہ یاسر شاہ نے اکتوبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا.

    لیگ اسپنر نے اپنے 13 میچوں میں 5 دفعہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، لارڈز ٹیسٹ میں گزشتہ روزن انھوں نے 5 وکٹیں حاصل کر کے اعزازی بورڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔

    واضح رہے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر، کلیری گریمٹ اور انگلینڈ کے سڈ بیرنس ہیں جنہوں نے 17 میچوں میں یہ ریکارڈ بنایا جبکہ ہندوستان کے روی ایشون 18 میچوں میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں،جبکہ پاکستان ٹیم کے سعید اجمل 19 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر ہیں.