Tag: 13 افراد گرفتار

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گڈاپ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے دوساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزم نے اسٹیل ٹاؤن میں ماں بیٹے سے سونا، نقدی اورموبائل لوٹا تھا، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، ملزم دو ہزارتیرہ میں بھی گرفتارہوا تھا۔

    کراچی کے علاقے مڈل کالونی میں پولیس نے بھتہ خور کو گرفتارکیا گیا ، بھتہ خور ملزم سلمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ادھر تیموریہ میں پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دس ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں چھ گٹکا فروش اور تین منشیات فروش شامل ہیں۔

    کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ‘ 7 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران 13 افراد کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرمشکی پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب شہرقائد کے علاقے عزیزآباد اور جوہرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرزکی کارروائی‘ سرجانی ٹاؤن کےمکان سےاسلحے کا ڈھیربرآمد

    خیال رہے کہ رات گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

    انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 27 مارچ کو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلررئیس مما کو پولیس نے کراچی ایئرپورٹ پر اپنی تحویل میں لیا تھا۔ رئیس مما کو دو ماہ پہلے ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔