Tag: 13 افراد ہلاک

  • جمہوریہ چیک: کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 افراد ہلاک 10 زخمی

    جمہوریہ چیک: کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 افراد ہلاک 10 زخمی

    پیراگوئے : جمہوریہ چیک میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے 13 کان کن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کے پولینڈ سے قریب واقع مشرقی علاقے میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے اکثر افراد کا تعلق پولینڈ سے ہیں جنہیں کان کنی کرنے والی ایک ایجنسی نے فراہم کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کان زمین سے 2 ہزار 600 فٹ نیچے ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر یہ دھماکہ گیس خارج ہونے کے باعث ہوا۔

    حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    چیک حکام کا کہنا ہے کہ کان میں بھڑکنے والی آگ کے باعث سرچ آپریشن کو روکنا پڑا کیوں کہ جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں سے آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے آگے اگ بہت شدید ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 35 کان کن ہلاک

    مزید پڑھیں : چین: کوئلے کی کان ذوردار دھماکہ، 20کان کن ہلاک

    جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم ایندراج بابس نے پولش ہم منصب کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا، ایندراج بابس نے ٹویٹ میں کہا کہ ’کوئلے کی کان میں ہونے والا دھماکا بڑا سانحہ ہے‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے کان کنو سے اظہار ہمدردی کےلیے جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی کی گیئی۔

  • میکسیکومیں فوجی ہیلی کاپٹرگرنےسے13 افراد ہلاک

    میکسیکومیں فوجی ہیلی کاپٹرگرنےسے13 افراد ہلاک

    میکسیکوسٹی: میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں آنے والے زلزلے سے نقصانات کا فضائی جائزہ لینے والا فوجی ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ہیلی کاپٹرمیں میکسیکو کے وزیرداخلہ الفونسو ناوریٹ پریڈا اور اوہاکا کے گورنر الہانڈرو مرٹ بھی سوار تھے تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔

    حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران بےقابو ہوگیا اور نیچے موجود دو گاڑیوں پر جاگرا۔

    ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد گاڑیوں کے اندر موجود تھے۔

    اوہاکا ریاست کے حکام کے مطابق زلزلے سے چند عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمئ متاثر ہوئی۔


    میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں


    خیال رہے کہ گزشتہ روزمیکسیکو میں 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پشاور میں پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام

    پشاور میں پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام

    پشاور: چار ماہ کے دوران خیبرپختو نخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے تیرہ واقعات ریکاڈ کئے گئے تاہم پولیس اب تک پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہ لگاسکی.

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس آپریشنز کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکا نہ جا سکا، ملزمان کی جانب چار ماہ کے دوران تیرہ لوگوں کو موت کی گھاٹ اُتار دیا گیا.

    ذرائع کے مطابق پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر 29 تھانوں کی جانب سے سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، پولیس کی جانب سے اب تک 200 سے زائد چھاپے مارے گئے لیکن کوئی اہم کامیابی حاصل نہ کی جاسکی.

    thumbnail_PESH-TARGET-KILLING-PKG-25-04-Mukkaram-680x428

    اس سال دہشتگردوں کی جانب سے 7 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو ریٹائرڈ سینئر پولیس افسران سمیت تاجر برادری کے حاجی حلیم بھی شامل ہیں ان کو جنوری میں دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پولیس کسی بھی بڑے ہائی پروفائل کیس میں ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے.

    ڈی آئی جی مبارک زیب کا کہنا تھا کہ پولیس کے حالیہ اجلاس میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور بہت جلد تمام مجرموں کو گرفتار کرلیا جائےگا.

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائیوں کو مزید تیز کردیاگیا ہے تاکہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کو روکا جاسکے.