Tag: 13 سالہ بچہ ہلاک

  • لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص نے حملہ کرتے ہوئے 13 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مشرقی لندن میں جنونی شخص نے تلوار سے لوگوں پر حملہ کردیا، 36 سالہ شخص کے حملے میں 13 سالہ بچہ ہلاک ہوگای جبکہ تلوار کے حملے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تلوار سے لوگوں پر حملہ آور ہونے والے 36 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تلوار بردار شخص نے پہلے کار سوار پھر راہ گیروں پر حملہ کیا۔

    پولیس کے مطابق، واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں ایک شخص کو گھروں کے قریب سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    لندن ریلوے اسٹیشن کے باہر جنونی شخص کا تلوار سے حملہ، متعدد زخمی

    مذکورہ شخص کے ہاتھوں میں درمیانے سائز کی تلوار نظر آرہی ہے ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو آج صبح 7 بجے سے کچھ دیر پہلے اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • لاہور میں بچوں کی لڑائی میں تیرہ سالہ نعمان جاں بحق

    لاہور میں بچوں کی لڑائی میں تیرہ سالہ نعمان جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورکےعلاقےملت پارک میں بچوں کی لڑائی کےدوران تیرہ سالہ نعمان جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ نعمان اکیڈمی پڑھنے گیا تھا کہ اکیڈمی کے باہر موجود لڑکوں سے جھگڑا ہوا،پولیس کے مطابق نعمان سر پر چوٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوا.

    تھانہ ملت پارک میں نعمان کے والدین نے پندرہ سالہ سیف اللہ نامی لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،والدین نے الزام لگایا ہے کہ سیف اللہ نے ہمارے بیٹے کو مارا ہے.

    تھانہ ملت پارک پولیس نے بچے نعمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے میو اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئینگے.