Tag: 13 سالہ بچی

  • کبریٰ خان کا گھر سے فرار ہونے والی 13 سالہ مداح کیلئے اہم اعلان

    کبریٰ خان کا گھر سے فرار ہونے والی 13 سالہ مداح کیلئے اہم اعلان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے لاہور سے فرار ہوکر کراچی آنے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں اداکارہ کبریٰ خان سے ملنے کیلئے لاہور کی رہائشی 13 سالہ بچی اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کراچی نکل گئی تھی، بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    جس کے بعد بچی لائبہ نے بتایا تھا کہ وہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور دوستوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ کراچی میں رہتی ہیں، اسی لیے وہ گھر سے رقم لیکر کراچی فرار ہوئی تھی۔

    تاہم اب کبریٰ خان نے بھی اس خبر پر اپنا ردعمل دیا ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کہا کہ وہ لندن سے واپسی کے بعد جلد لائبہ سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گی۔

    کبریٰ خان نے اسٹوری میں لکھا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت قابل تعریف ہے لیکن میں نے  کبھی نہیں چاہا کہ میرے مداح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مجھ سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آپ سب سے پہلے اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ دنیا ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک ہے، ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جس سے آپ کے اہلخانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر آپ کی زندگی کو خطرہ ہو۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں اور جیسے ہی پاکستان واپس آؤں گی تو لائبہ سے ملنے کے لیے لاہور جاؤں گی لیکن تب تک آپ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

  • بوڑھے شخص سے 13 سالہ بچی کی شادی، پولیس عین وقت پر پہنچ گئی

    بوڑھے شخص سے 13 سالہ بچی کی شادی، پولیس عین وقت پر پہنچ گئی

    چارسدہ: پولیس نے ضعیف العمر دلہا کی نوعمر بچی سے شادی ناکام بنادی، باپ نے پیسوں کے عوض بیٹی کی شادی طے کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں بچی کے باپ عالم سید نے 5 لاکھ روپے کے عوض معمر شخص سے بیٹی کی شادی طے کی تھی، تنگی پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے 72 سالہ دلہا کی 13 سالہ بچی سے شادی کو کوشش ناکام بنا دی۔

    پولیس نے ارمڑ پشاور سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ حبیب خان کو گرفتار کرلیا، 13 سالہ بچی سایہ گل کا باپ عالم سید موقع سے فرار ہوگیا۔

    لڑکی کے باپ اور معمر دلہا کیخلاف پولیس نے چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں، پولیس نے نکاح پڑھانے والے قاضی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پر موثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی بوڑھوں سے زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے راجن پور میں بھی کم عمر بچی کی شادی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنایا تھا، پولیس نے دولہے اور دلہن کے بھائیوں کو گرفتار کیا تھا۔

    اس واقوے میں 11 سالہ بچی کی شادی 40 سالہ شخص سے کرائی جارہی تھی، لڑکی کا والد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی کمسن بچی کا 50 سالہ زمیندار سے زبردستی نکاح کرایا گیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث بچی کو بچا لیا تھا۔

  • دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات ، مقدمات درج

    دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات ، مقدمات درج

    راولپنڈی : پنجاب میں دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، ایک واقعے میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جبکہ 7 سالہ بچی سے نوجوان نے زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صفدرآباد کے نواہی گاؤں جاتی وسیرہ میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، والد نے بتایا کہ پڑوسی خاتون نےبہانے سے گھرمیں آکرکھانے میں نشہ اورشہ ملادی اور کھانا کھانےکے بعد تمام گھر والے بےہوش ہو گئے۔

    ملزمان طیب اور شہزاد نے بچی کو اپنے گھر لے جاکر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور درندہ صفت ملزمان بچی کے شور مچانے پر فرار ہو گئے۔

    تھانہ صفدرآباد پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    دوسرے واقعے میں ضلع شیخوپورہ کے ضلع شرقپورشریف کے گاؤں تریڈیوالی میں 7 سال کی بچی کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے تھانہ شرقپورشریف میں ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمہ بچی کے والد اسلم پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم اور مدعی ایک ہی مکان کے 2 کمروں میں کرایے پر رہتے ہیں۔

  • کوئٹہ : 13 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل  میں بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ : 13 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل میں بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ: تیرہ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد لرزہ خیزقتل میں بھائی ملوث نکلا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کیلی اسماعیل میں قتل ہونے والی تیرہ سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا اور قاتل اور کوئی نہیں بھائی نکلا۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ مقتولہ بچی طیبہ کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ خون کے نمونے اور دیگرشواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق قتل سے قبل بچی سے جنسی زیادتی بھی کی گئی، پولیس سرجن منظور احمد کا کہنا تھا کہ بچی کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق 13 سالہ طیبہ اپنے گھر میں اکیلی تھی جب نا معلوم افراد نے مبینہ طور اُس کے ساتھ زیادتی کی اور اُس کے بعد گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال کر اُسے ہلاک کردیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کانوٹس لیتےہوئےدودن کےاندرملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ظالم درندے نے تیرہ سال کی طیبہ کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اورلاش گھر کے صحن میں پھینک دی تھی۔


    مزید پڑھیں : زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار


    خیال رہے کہ نئے سال 2018 کے پہلے مہینے جنوری میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں قصور کی سات سالہ زینب اور مردان میں چار سالہ بچی اسماءکو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

    ان دونوں واقعات کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور دونوں واقعا ت کے بارے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔