Tag: 13 07 2025

  • فیصل آباد میں دوستی نہ کرنے پر ملزمان کی فائرنگ، ویٹرس قتل

    فیصل آباد میں دوستی نہ کرنے پر ملزمان کی فائرنگ، ویٹرس قتل

    (13 جولائی 2025) فیصل آباد میں ڈگرانواں روڈ پر دوستی نہ کرنے پر دو ملزمان کی فائرنگ سے ویٹرس قتل جبکہ ساتھی زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی مقامی ریسٹورنٹ میں ملازم ویٹرس اسماء اپنی ساتھی مریم کے ساتھ جا رہی تھی کہ ڈگراواں روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان احد اور فہد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسماء موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ مریم زخمی ہو گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقتولہ کی لاش اور زخمی مریم کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔

     پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دونوں ملزمان احمد اور فہد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم احمد نے بتایا کہ دوستی نہ کرنے پر اسماء پر فائرنگ کی ہے۔

    سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ بچہ جاںبحق

    خیرپور کی تحصیل نارا میں سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ بچہ انتقال کر گیا، ورثا کا کہنا ہے کہ بچےکو اسپتال منتقل کیا تو ویکسین نہ ہونے پر نجی اسپتال بھیجا گیا۔

    ورثا نے بتایا کہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران بچہ انتقال کر گیا، چونڈکو کے سرکاری اسپتال میں ویکسین نہ ہونے سے بچہ فوت ہوا، پہلے سرکاری اسپتال گئے، ویکسین نہ ملی پھر بچےکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • 15 جولائی سے 31 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    15 جولائی سے 31 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    (13 جولائی 2025)  این ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پنجاب نے وارننگ جاری کی ہے کہ 15 جولائی سے 31 اگست تک راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے جس سے شہر میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ضلعی انتظامیہ واسا پولیس ریسکیو اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کر دی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے سات فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں، ڈی سی راولپنڈی کے مطابق فلڈ کیمپوں میں خوراک، پانی، دوا، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولت موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی 24/7 نگرانی کی جاری ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو کشتیاں اور لائف جیکٹس فراہم کردی گئی ہیں، نشیبی علاقوں کے قریب سرکاری اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم، صحت، پولیس اور ٹرانسپورٹ کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں، محکمہ واسا نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، واسا نے ہیوی مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا ہے، نالہ لئی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

  • پنجاب: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    پنجاب: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    ساہیوال (13 جولائی 2025) صوبہ پنجاب کے شہر میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شاہ کوٹ محمد پورہ میں گلی میں بجلی کا تار گرگیا، جس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    جبکہ جہلم کے بھگوال میں 8 سال  بچہ ٹریکٹر سےگر کر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت بچہ ٹریکٹر پر چچا کیساتھ بیٹھا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/raheem-yar-khan-father-with-children/