Tag: $13.7 billion

  • شیر نے برطانوی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا

    شیر نے برطانوی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا

    لندن: شیر نے برطانوی رگبی ٹیم کے کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کھلاڑی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیر کو پیار کرنا آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے، ایسے کئی واقعات اس سے پہلے دنیا بھر میں پیش آچکے ہیں جس میں شیر یا چیتے کو کسی نے پالا اور اس نے اپنے ہی مالک کو شکار کرلیا یا زخمی کردیا۔

    اسی طرح کسی شخص نے چڑیا گھر یا کسی اور شخص کے گھر پالے گئے جنگلے میں رکھے شیر کو پیار کرنے کی کوشش اور اسے نقصان پہنچا۔


    ایسا ہی واقعہ برطانیہ میں پیش آیا کہ جب رگبی کے برطانوی کھلاڑی نے پنجرے میں قید شیر کو پیار کرنے کی نیت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا تو ایک دم سے شیر نے رخ بدل کر اس کا ہاتھ اپنے جبڑوں میں دبالیا اور چباڈالا۔

    موقع پر موجود لوگ اور خود کھلاڑی بھی چیخ اٹھا، ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا تو اتفاق سے یہ منظرکیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

  • پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا

    پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے اختتام پر تیرہ ارب ستتر کروڑ ڈالر ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ دس سال کے دوران پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

    وزرات تجارت کے مطابق مالی سال گزشتہ مالی سال پاکستان سے چین کو کی جانے والی برآمدات کا حجم ایک ارب انہتر کروڑ ڈالر ہوگئیں، اسی عرصہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم بارہ ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔

    مالی سال 2007 – 2006 میں پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر تھا۔


    دس سال میں پاک چین باہمی تجارت کے حجم میں9  ارب 77ارب ڈالر کا اضافہ


    وزرات تجارت کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2006-07 ءمیں برآمدات کا حجم 575 ملین ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 1.69 ارب ڈالر تک بڑھ گیا، اسی عرصہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر سے 12.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    گزشتہ دس سال میں پاک چین باہمی تجارت کےحجم میں نو ارب ستترارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    ماہر ین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔