Tag: 13 dead

  • کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    ژوب: کوئٹہ قومی شاہراہ پر خطرناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصلات کے مطابق بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

    ریسکیو ذرایع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13  افراد ہلاک

    چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے صوبے سیچوان میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے نے پلک جھپکتے تباہی مچادی، جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لاکھوں مکانات کو نقصان پہنچا۔

    زلزلے سےمختلف علاقوں میں مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورسڑکیں تباہ ہوگئیں، زلزلے کے جھٹکے شنگھائی میں بھی محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے، آفٹرشاکس کے خدشے کے باعث لوگوں نے رات کھلی جگہوں پرجاگ کر گزاری۔

    متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    یسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔