Tag: 13 february

  • بلاول بھٹو کی13 فروری کو نیب میں طلبی، زرداری کمپنی کا ریکارڈ لانے کی ہدایت

    بلاول بھٹو کی13 فروری کو نیب میں طلبی، زرداری کمپنی کا ریکارڈ لانے کی ہدایت

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے جے وی اوپل کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا، چیئرمین پیپلزپارٹی کو 13فروری کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں طلب کرلیا، نیب نے زرداری گروپ آف کمپنی کا2008سے2019تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/1607788706025513/

    اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی فہرست بھی مانگی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔

    بلاول بھٹو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچہ تھا مگر آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں۔ نیب نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات کی کاپی حاصل کرلی

    واضح رہے کہ چئیرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی بلاول بھٹو کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا ہے جبکہ وہ اس کیس میں صرف ایک بار پیش ہوئے ہیں۔

  • بلوچستان نرسزایکشن کمیٹی کا پیرسے مکمل ہڑتال کا اعلان

    بلوچستان نرسزایکشن کمیٹی کا پیرسے مکمل ہڑتال کا اعلان

    کوئٹہ : بلوچستان نرسز ایکشن کمیٹی نے  13نکاتی مطالبات کے حق میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں پیر سے مکمل ہڑتال کرکے کام چھوڑنے کا اعلان کردیا، طالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان نرسز ایکشن کمیٹی کی چیئرمین امیلیہ ولیم اور دیگر رہنماﺅں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نرسنگ کے شعبہ کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے۔

    سروس اسٹریکچر نہ ہونے سے نرسز کی ترقی نہیں ہوتی، تنخواہیں قلیل ہیں، رہائش کا مناسب انتظام نہیں اور نہ ہی الاﺅنسز دیئے جاتے ہیں۔

    نرسز رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے حق میں وہ 23 جنوری سے ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراوا رہے ہیں مگر حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لئے اب ماسوائے ایمرجنسی، لیبر روم اور ٹراما سینٹر کے نرسز اور پیر 13 فروری سے کسی بھی شعبہ میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گی۔

    نرسز نے سروس اسٹرکچر، پروموشن، ہیلتھ پروفیشنل رسک الاﺅنس ومختلف وظائف دینے اور رہائشی انتظامات سمیت  13مطالبات پیش کئے۔

    نرسزرہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔