Tag: 13 halak

  • بغداد: عراقی فضائیہ کی کارروائی، 13 داعش دہشت گرد مارے گئے

    بغداد: عراقی فضائیہ کی کارروائی، 13 داعش دہشت گرد مارے گئے

    بغداد : عراقی فضائیہ کی صوبہ صلاح الدین میں کارروائی میں تیرہ داعش دہشتگردہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین کےضلع شرقت میں داعش کے متعددٹھکانوں کونشانہ بنایا۔کارروائی میں داعش کے متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    کارروائی میں عراقی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے حصہ لیا۔ بمباری میں داعش کے تیرہ جنجگوہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں داعش کا مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔

    گزشتہ چند ہفتوں میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچاہے۔ تنظیم کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

    علاوہ ازیں عراق کے شہر رمادی پر گزشتہ سال مئی سے داعش قابض تھی۔ گزشتہ دنوں عراقی افواج اور پولیس نے شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تو انہوں نے شہر کی تلاشی کا عمل شروع کیا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تلاشی کے دوران ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں 2بڑی اجتماعی قبریں موجود تھیں جن میں داعش کے شدت پسندوں نے شہریوں کو قتل کرکے دفن کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ان قبروں میں 40سے زائد افراد کی لاشیں موجود تھیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

     

  • شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شوال : شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کوند غر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیرہ شدت پسند ہلاک اور بائیس ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف گھیراتنگ کر رکھا ہے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے۔

    جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں زیادہ تر دہشت گرد ہلاک اور کچھ فرار ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکہ کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی وزیرستان میں ایک گھر پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس حملے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    سوات: وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ، تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ اورسوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسند ہلاک کردئیے گئے۔

    بمباری سے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ سوات کے چار باغ کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن امن کمیٹی کے مقامی رہنما ایوب کے قتل کے بعدشروع کیا تھا۔