Tag: 13 terrorist killed

  • شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری، 17شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری، 17شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:  فورسز کی بمباری میں غیر ملکیوں سمیت سترہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ  بنوں میں دو دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے واڑیکی منڈی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    جیٹ طیارو ں نے دہشتگردوں کے تین ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ بمباری کے دوران پانچ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بم نصب کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں ایک کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

  • تربت:سیکیورٹی فورسزکا ایکشن،اہم کمانڈر سمیت 13دہشت گرد مارے گئے

    تربت:سیکیورٹی فورسزکا ایکشن،اہم کمانڈر سمیت 13دہشت گرد مارے گئے

    تربت: ایف سی اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تیرا دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ایکشن میں غریب محنت کشوں کے قاتل انجام کو پہنچ گئے، ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں اور فرنٹئیر کانسٹیبلری نے تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔

    ایکشن میں کالعدم بلوچ لیبریشن فرنٹ کے اہم کمانڈر سمیت تیرہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کارروائی میں ایک اہم کمانڈر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک دہشت گرد بیس مزدروں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی جی ایف سی شیر افگن نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائیگا۔