Tag: 14افراد ہلاک

  • تھائی لینڈ میں شدید سیلاب،14افراد ہلاک

    تھائی لینڈ میں شدید سیلاب،14افراد ہلاک

    بنکاک : نیشنل ڈیزاسٹر وارننگ ڈپارٹمنٹ کاکہنا ہے تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں شدید سیلاب کے نتیجے میں14افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطاب تھائی لینڈکےجنوبی علاقوں میں شدید سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔سیلاب کےنتیجے میں 14 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔

    p1

    تھائی لینڈ کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چھ روز سےجاری سیلاب سے تقریباًپانچ لاکھ سے زائد افرادمتاثرہوئے ہیں جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں کوجانے والی مرکزی ریلوے لائن بھی منقطع ہوگئی ہے۔

    p2

    غیرمتوقع بارشوں اورسیلاب کےباعث تھائی لینڈ میں سیاحتی سیزن کےمتاثرہونےکابھی خدشہ ہے۔سیلاب سے میانمار کے جنوب اور ملائشیاکےشمالی علاقے بھی متاثرہوئےہیں۔

    p3

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا میں سیلاب،133افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقےمیں سیلاب سے 133 سے افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئےتھے۔

    p4

    واضح رہے کہ سیلاب کے نتیجے میں 35 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا تھاجس میں سے بیشتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھےجبکہ 8 ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی تھیں۔

    p5

  • یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

    یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

    صنعا: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج نے یمن میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فضائی حملے میں عرب اتحادی فضائیہ نےیمن میں ایک تیل بردار ٹرک کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔

    یارمن اسپتال کے میڈیکل رضاکاروں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 10 لاشیں لائی گئیں جن میں ایک فوجی کی تھی۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 زخمیوں کو علاج کےلیےاسپتال منتقل کیا گیا تھاجس میں بیشتر کی حالت تشویشناک تھی بعد ازاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑیوں کا قافلہ حوثی جنگجوؤں اور دیگر عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ باردو کی فراہمی کےلیےجارہا تھا۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری،60 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں 60افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں 18 ماہ سے یمن میں باغیوب کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین میں دھماکہ شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو جزوی طور پرنقصان پہنچا۔پولیس نے دھماکے میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    چینی پولیس حکام کا کہناہےکہ واقعےکی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہےکہ دھماکہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئےدھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دھماکہ خیز مواد کی غیر قانونی پیداور اور اسے ذخیرہ کرنے کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں:چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    ریسکیو حکام کا کہناہےکہ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں 100 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال چین کے شمالی پورٹ تیان جن میں ایک کیمیکل کی ذخیرہ گاہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔