Tag: 14اگست

  • 14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا: خواجہ آصف

    14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا: خواجہ آصف

    اسلام آباد(14 اگست 2025): وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14 اگست اور دوسرے قومی ایام پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ  ایک شخص قومی ایام اور تہواروں پر تحریک انصاف کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دھشت گردی کی مذمت نہیں کی، بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا کے پی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان حکومت پر مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال فوج کے 700 شہداء نے وطن پر جان قربان کی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی لیڈر نے کوئی تعزیتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی کے گھر جا کر تعزیت کی بلکہ مخالفانہ بیانات دیے۔

    وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت پر ملکی سلامتی پر حملہ کرتے ہیں،کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخر پاکستان ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

  • یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوم جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا ر ہا ہے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    یوم آزادی پر صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈو اسٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کے آرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    کراچی میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا۔ شہر شہر نمازفجرکی ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان یوم آزادی کو مقبوضہ جموں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے اور اس حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان کا ایک لوگو بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

  • پوری قوم ’یوم آزادی‘ پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان

    پوری قوم ’یوم آزادی‘ پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی  یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، انشاءاللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وقم سے اپیل کی ہے کہ اس بار پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے منائے، ہم نئے پاکستان کےقیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں، انشاءاللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں، ان کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کے حق رائے دہی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی، سپریم کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ 14 اگست کو یوم جدوجہد آزادی کے طور پر منائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست اور سادگی اختیار کرنے کا وعدہ پورا کرنے کے لیے پرعزم عمران خان ایک ہفتے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے کہ جشن آزادی کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں شہری اپنی اپنی پسند کی چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔

  • کراچی: سمندر میں نہانے پر تین روز کی پابندی عائد

    کراچی: سمندر میں نہانے پر تین روز کی پابندی عائد

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر تین روزکی پابندی عائد کردی، منچلوں کو روکنے کے لیے پولیس و رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 14اگست کے جشن آزادی پر منچلوں کی جانب سے شور شرابہ و اخلاق سے گری ہوئی حرکات کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 13 تا 15 اگست تک تین دن کے لیے لگائی گئی ہے جس میں سمندر میں نہانے، بائیک کی ون ویلنگ اور سائیلنسر نکال کر بائیک چلانا شامل ہیں۔تمام پابندیوں کی خلاف وزری کی صورت میں پولیس ملزموں کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    13912522_10208921299382203_2293211630785646615_n

    اطلاعات کے مطابق یہ پابندی گزشتہ کئی برس سے ہرسال ہیپی نیو اییئر 31دسمبر، 13اگست جشن آزادی اور 25دسمبر کو کرسمس و قائد اعظم کی برسی کے موقع پر عائد کی جاتی ہے کیوں کہ منچلے نوجوانوں کی ٹولیوں کی ٹولیاں ساحل سمندر کا رخ کرتی ہیں.

    نوجوان بائیکس کا سائیلنسر نکال کر رات بھر بائیک چلاتے ہیں جس سے ڈیفنس، کلفٹن اور سی ویو کے مکینوں کے آرام میں رات بھر خلل واقع ہوتا ہے، نوجوان جگہ جگہ ٹریفک بلاک کرکے رقص کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔