Tag: 14 افراد ہلاک

  • کولکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے

    کولکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں، کولکتہ کے ہوٹل میں آگ گزشتہ روز لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا عمل اب بھی جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر شک ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ جاننے کیلیے تفتیش جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں آن لائن کمپنی نے رائیڈر کو 90 ہزار کا بل بھیجا گیا جس کے بعد اس نے موٹر سائیکل پر ہتھوڑے برسا کر اسے آگ لگادی۔

    ملزم محمد ندیم جو کہ پیشہ سے مکینک ہے اس نے واقعے سے صرف 20 دن قبل اولا اسکوٹر خریدا تھا۔

    فائر ڈپارٹمنٹ نے مزید نقصان کو روکا، لیکن اس واقعے نے بھارت میں ای اسکوٹر بنانے والی ایک معروف کمپنی اولا الیکٹرک کی سروس کے معیار کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

    ماسکو: اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، ہنگامی حالت نافذ

    اولا الیکٹرک نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ملک بھر میں 431 سروس اسٹیشن چلانے والی کمپنی نے حال ہی میں اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا۔

  • ممبئی: عمارت میں آگ لگنےسے14 افراد ہلاک

    ممبئی: عمارت میں آگ لگنےسے14 افراد ہلاک

    ممبئی : ممبئی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے صنعتی علاقے میں واقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی آس پاس کی کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے کے نتیجے میں 14 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک جبکہ 11افراد کو بچالیا گیا تھا۔


    بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 18 اکتوبر2016 کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

    افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان نے ایک خود کش حملے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کو ہلاک کردیا طالبان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لشکرگاہ شہر کے کچھ حصوں پر قبضہ بھی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر افغان طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے جبکہ ایک خودکش حملے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    afghanistan-2

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حالیہ کارروائی شہر پر دھاوا بولنے کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    aghanistan-3

    لشکرگاہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل شہر ہے اور اس کی آبادی تقریبا دو لاکھ سے زائد ہے۔

    اطلاعات کے مطابق طالبان نے شہر کے مرکزی علاقے کے قریب بولان کے علاقے اور شہر کے داخلی علاقے ناوا کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لڑائی کے باعث حکام کی جانب سے شہر کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

  • ڈھاکہ: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

    ڈھاکہ: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوبی حصے سے گزرنے والے دریا میں مسافر کشتی الٹنے کےباعث 14 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع باریسال کے مقام پر دریا میں ہونے والے حادثے میں متعدد افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔

    ضلع کے پولیس چیف محمد اختر الزماں کے مطابق کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دریا سے 14 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر متاثرہ کشتی کو کھینچ کر کنارے پر لایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جس وقت کشتی کو حادثہ پیش آیا اس وقت ایک اور کشتی اس کے قریب سے گزر رہی تھی جس نے لوگوں کو دریا سے نکالنے میں مدد فراہم کی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشتی کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مذکورہ کشتیوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال سیکٹروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ماسکو: روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنےسے14 افراد ہلاک

    ماسکو: روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنےسے14 افراد ہلاک

    ماسکو : روس میں 2 کشتیاں ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ طوفان کے سبب پیش آیا، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق واقعہ شمالی روس کے علاقے کریلایا کی نہر سیمو زیرو میں پیش آیا، یہ افراد بچوں کے ساتھ پکنک منانے وہاں ہوئے تھے، جن میں سے دس افراد کا تعلق ماسکو سے ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے بچوں کے انسٹرکٹر کو حراست میں لے لیا۔امدادی رضاکاروں نے چودہ لاشوں کو نکالا جن میں پانچ بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے 25 افراد نہر میں موجود ایک جزیرے پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ دیگر گیارہ افراد ایک مقامی گائوں میں موجود ہیں۔

     

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور بچوں کے والدین سے ملاقات کا بندوبست کیا جارہا ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ماسکو سے ہے۔ اندوہناک واقعے پر روس کے میئر نے عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسکول کے بچوں،اساتذہ اور والدین کو لے کر جانے والی بس نہرمیں جاگری،حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں نیشنل پارک اور عجائب گھر کے اسکول ٹرپ سے واپسی کے دوران بچوں کی اسکول بس نہر میں جاگری،افسوس ناک حادثے میں 14افراد ہلاک جبکہ چھبیس افراد شدید زخمی ہوگئے.

    انقرہ کے گورنرکا کہنا تھا کہ سیکورٹی کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس روڈ پر جارہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار کی ٹکر سے بس قلابازیاں کھاتے ہوئے نہر میں جاگری.

    حادثے کی جگہ مقامی افراد اور راہگیروں نے نہر میں چھلانگ لگاکر بس میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کی،جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چھبیس افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا،افسوس ناک واقعے میں چھ بچوں سمیت، بس ڈرائیوار، ٹیچر،کنڈیکٹرسمیت 14 افراد جان کی بازی ہارگئے.

    ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق صوبہ ہاتے کے قصبے اسکندرن سے تھا، ترکی کا صوبہ ہاتےشام کے بارڈر کے قریب اور صوبہ عثمانیہ کے جنوب میں واقع ہے.

  • بغداد : داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ، 14 افراد ہلاک

    بغداد : داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ، 14 افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ،14 افراد ہلاک جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغدادکےقریب گیس کی فیکٹری پر شدت پسند تنظیم داعش کےخودکش بمباروں نےحملہ کیا،حکام کےمطابق تاجی میں واقع کارخانےکےداخلی دروازےکوتین کاروں میں سوارخودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

    حملےکےبعدخود کش جیکٹس پہنے ہوئےچھ حملہ آور کارخانے میں داخل ہوگئے،حملہ آوروں اورکارخانےکےسکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    حکام کےمطابق حملہ آوروں نے کارخانے میں گیس کے تین ذخیروں کو نذر آتش کر دیا.

    حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے.

    یاد رہے کہ داعش کی جانب سے اس سے قبل جمعرات کو المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیا تھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

    واضح رہے کہ داعش کی جانب سے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران عراق میں3 دہشت گرد حملے کیے گئے،جس میں 143 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے.