Tag: 14 سالہ بچی

  • 14 سالہ بچی سے 4 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    14 سالہ بچی سے 4 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    نوشہروفیروز: نیو جتوئی میں 14 سال کی بچی سے 4 ملزمان کی مبینہ زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ 14 سالہ بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقدمے میں پٹھان کھوسو، ساجن کھوسو سمیت 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او نیو جتوئی کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مرتکب ملزمان فرار ہوگئے ہیں جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

    حال ہی میں گوجرانوالہ میں بھی اسکول کی طالبات سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے کم عمر بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عمران سلیم کے موبائل فون میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں جن کی بنیاد پر وہ طالبات کو بلیک میل کرتا تھا۔

    ملزم کالونی کے سرکاری اسکول میں کینٹین چلاتا تھا اور کئی طالبات کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ طالبات کے والدین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • 14 سالہ بچی  کا  70 سالہ شخص  سے نکاح

    14 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے نکاح

    سوات : 70 سالہ شخص نے 14سالہ بچی سے زبردستی نکاح کرلیا، پولیس نے 70 سالہ شخص اور بچی کے والد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے ناگوہا میں 70 سالہ شخص نے 14سالہ بچی سے نکاح کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ 70سالہ شخص کے 8 بچے اورنواسے بھی ہیں۔

    نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کردیا، مذکورہ شخص نے بچی کے والدین کو 10لاکھ روپے بھی دیے۔

    بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے تاہم بچی نے شادی سےانکارکردیا اور بیان میں کہا کہ میں اس شخص سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا آپ کا نکاح ہوگیا ہے۔

    بچی سے نکاح کے معاملے پر پولیس نے70سالہ شخص اور بچی کے والد کو حراست میں لےلیا، پولیس نے بتایا کہ بچی کو اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کیلئےپیش کررہے ہیں۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ نکاح خواہ سمیت گواہوں کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔

  • اسلام آباد میں  14 سالہ بچی  کا دن دیہاڑے اغواء

    اسلام آباد میں 14 سالہ بچی کا دن دیہاڑے اغواء

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اغوا کار دن دیہاڑے 14 سالہ بچی کو اغواء کرکے لے گئے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کے علاقے سے 14 سالہ بچی کو اغواء کر لیا گیا۔

    اغواء کار والدہ پر تشدد کرتے رہے، مارگلہ پولیس نے مغوی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ملزمان دن دیہاڑے اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے بچی کو اغواء کر کے لے گئے۔

    پولیس نے ملزمان کی شناخت حاصل کر لی لیکن گرفتاری نہ ہوسکی ۔

    اسلام آباد میں آئے روز اغواء کی وارداتیں پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے، متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کارروائی کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، جس گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے اس کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔