Tag: 14 سالہ لڑکا جاں بحق

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، آج ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، واقعے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن بہار پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    جس میں فائرنگ سے14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے۔

    ان کے قریب ہی موجود شہنشاہ حسن نامی شہری نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ  سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

  • واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلے میں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

    واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلے میں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرانوالہ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلےمیں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مون سون کا اسپیل جاری ہے، گوجرانوالہ میں چمن شاہ کا رہائشی 14 سالہ علی حسن سڑک سے گزر رہا تھا ، اس دوران اس کا ہاتھ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے جنگلے کو لگا تو جنگلے میں کرنٹ آنے سے علی موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو ضروری کا روائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    متوفی بچے کے گھر میں واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا تاہم سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے لاہور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا چوالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، سڑکیں، انڈرپاس، گلیاں، بازاراوراسپتال تالاب بن گئے تھے اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔

    گھروں میں بھی پانی داخل ہونےسےفرنیچراوربرقی آلات تباہ ہوگئے جبکہ حادثوں میں بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوگئے تھے۔