Tag: 14 07 2025

  • حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل

    حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل

    کراچی (13 جولائی 2025): ڈی ایچ اے فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ان کی فلیٹ میں موت پچھلے سال اکتوبر میں ہوئی تھی، تاہم کئی مہینوں کے بعد اداکارہ کی موت کا پتا پچھلے دنوں چلا تھا اس خبر نے میڈیا میں بھونچال برپا کردیا تھا اور شوبز حلقوں سمیت عام افراد بھی اس پر اظہار افسوس کرتے پائے گئے تھے۔

    حمیرا اصغر علی کی موت کا سب کو ہی دکھ ہے، دکھ صرف اس کی موت کا نہیں بلکہ اس بات کا زیادہ ہے کہ حمیرا کے مرنے کا پتہ ہی مہینوں بعد لگا جس نے معاشرے کی بے حسی نمایاں کردی۔

    غیر تو غیر اپنوں تک نے حمیرا اصغر علی کا حال احوال جاننے کی کوشش نہیں کی اور اس کی سوختہ لاش اس بات کی گواہی دیتی نظر آتی ہے ۔

    اداکارہ کی موت کی خبر کے بعد اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا تھا کہ انکے میگزینز ‘فلانٹ’ اور ‘اپلاؤز’ نے حمیرا کے اچانک غائب ہونے پر آواز بلند کی تھی۔

    اسٹائلسٹ دانش نے کہا تھا کہ وہ خود مختلف پبلیکیشنز کے پاس اس حوالے سے نیوز شائع کرنے کی درخواست لیکر گئے لیکن سب نے انکو نظر انداز کیا تھا۔

    تاہم اب حمیرا اصغر کی ایک تصویر پر ان کی فین کا کمنٹ بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کے بعد صارفین سے سوال کیا۔

    حمیرا اصغر کی انسٹاگرام پوسٹ پر فین نے کمنٹ کرکے پوچھا کہ "کسی کو پتا ہے کہ حمیرا آپی کدھر گئیں ہیں”۔

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

    اداکارہ و ماڈل تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز ہیں اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

  • گھر آئے مہمانوں  نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    سنجرپور (14 جولائی 2025): پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو مہمانوں کی جانب سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجرپور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے دوران دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ  کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں میں 10 سالہ کنزہ اور7 سالہ شاہد شامل ہیں دونوں بچوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mureed-kay-crime-story-13-may-2025/

    دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی جہانگیر ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی دلاور ولد دوست محمد کو چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/faislabad-girl-murder-on-road-13-07-2025/

  • فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل، آرڈیننس جاری

    فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل، آرڈیننس جاری

    اسلام آباد (14 جولائی 2025): صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔

    آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، ملک بھر میں ایف سی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس جاری کیا جا رہا ہے، ایف سی ایکٹ 1915ء میں ترامیم منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

    آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں، اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار رکھے گی، فیڈرل کانسٹیبلری کوآزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں بھی کام کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

    فیڈرل کانسٹیبلری کا انسپیکٹر جنرل وفاقی حکومت تعینات کرے گی، فیڈرل کانسٹیبلری سے متعلق قواعد بنائے جائیں گے اور ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا۔

    ڈویژنل ونگ کمانڈر کا رینک ڈپٹی انسپیکٹر جنرل کے برابر ہوگا، وفاقی حکومت لاء اینڈ آرڈر کے حصول کے لیے وفاقی ریزرو فورس بھرتی کر سکے گی، فیڈرل کانسٹیبلری کی ذمہ داری فسادات کنٹرول، داخلی سیکیورٹی، کاونٹر ٹیررزم اور تحفظ کی ہو گی۔

    آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک سیکیورٹی ڈویژن اور دوسرافیڈرل ریزرو ڈویژن ہوگا، فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتی  کے لیے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے اور تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس کے افسران کرینگے۔

  • سید محمد احمد نے پاکستانی پروڈکشن ہاؤسز کو بے نقاب کردیا

    سید محمد احمد نے پاکستانی پروڈکشن ہاؤسز کو بے نقاب کردیا

    (14 جولائی 2025) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے پاکستانی پروڈکشن ہاؤسز کو بے نقاب کردیا۔

    حمیرا اصغر کی موت کے بعد پاکستانی اداکار سید محمد احمد نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ادائیگیوں میں تاخیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔

    سینئر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر پروڈکشن ہاؤسز فنکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ وقت پر ادا نہیں کرتے اور ادائیگی کرتے وقت فقیروں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "کبھی ادائیگی کے مسائل پر بات کرنا شرمناک سمجھا جاتا تھا، اور آج بھی اس موضوع کو ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن اب فنکار بولنے لگے ہیں اس مسئلے پر اپنی آواز اٹھانے لگیں ہیں”۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Drama Pakistani (@dramapakistanii)

    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ہاؤسز فنکاروں کو رات 9 بجے کے بجائے صبح 1 بجے تک کام کرواتے ہیں اور اداکاروں کو نہ چاہتے ہوئے بھی کام کرتے رہنا پڑتا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ پراجیکٹ ختم ہونے کے تین یا چار ماہ تک ادائیگی نہیں کی جاتی اور جب ادائیگی کی جاتی ہے تو وہ بھی اس وقت جب ہم خود پروڈکشن ہاؤسز سے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

    سید محمد احمد کے مطابق پیسے مانگنے پر ایسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے گویا وہ ہم پر کوئی بہت بڑا احسان کر رہے ہوں, انڈسٹری میں ادائیگی کے مسائل اب ایک سنگین موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور آواز اٹھانا اب ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے۔

  • ’ایرانی سائنسدانوں  نے سینکڑوں قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں‘

    ’ایرانی سائنسدانوں نے سینکڑوں قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں‘

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شہید ہونیوالے ایرانی سائنسدانوں میں سے ہر ایک نے 100 سے زائد قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی وزیراعظم کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے تقریباً دو سال قبل غزہ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن آخری نتیجہ یہ نکلا کہ نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے اور حماس میں دو لاکھ افراد بھرتی ہوگئے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ ایران کے معاملے میں نیتن یاہو نے یہ خواب دیکھا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے میں حاصل ہونے والی پرامن جوہری کامیابیوں کو مٹا دے گا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    "اور نتیجہ یہ نکلا کہ جن ایرانی سائنسدانوں کو اُس کے کرائے کے قاتلوں نے شہید کیا لیکن ان میں سے ہر ایک نے سو سے زائد قابل شاگرد تیار کیے تھے اب وہ شاگرد نیتن یاہو کو دکھائیں گے کہ وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں”

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ طاقتور ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جن کی تفصیلات نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی مقصد کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اپنے "ڈیڈی” کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوا اور اب یہ امریکا کو بتارہا ہے کہ ایران سے بات چیت میں کیا کہنا یا کیا نہیں۔

    عراقچی نے آخر میں طنزیہ انداز میں سوال کیا: اگر نیتن یاہو کچھ نہیں کر سکتا تو پھر موساد کے پاس وائٹ ہاؤس کے اندر سے کیسا خفیہ مواد ہے جس کی بنیاد پر وہ اتنا طاقتور بننے کی اداکاری کر رہا ہے؟

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی مطلوب جنگی مجرم کی باتوں پر ہرگز کان نہیں دھرتا، اور دنیا جانتی ہے کہ نیتن یاہو صرف سیاسی شعبدہ باز ہے۔

  • پیوٹن باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے: ٹرمپ کا ناراضی کا اظہار

    پیوٹن باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے: ٹرمپ کا ناراضی کا اظہار

    واشنگٹن(14 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ایک بار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ پیوٹن حیران کر دیتے ہیں، میں روسی صدر سے "مایوس” ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ "پیوٹن نے واقعی بہت سارے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، وہ اچھی باتیں کرتے ہیں اور پھر شام کو سب پر بمباری کرتے ہیں، روس پر مزید کیا سختی کر سکتے ہیں اس پر جمعہ کو تفصیلی بات کروں گا۔

    دوسری جانب اس ہفتے کے شروع میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین نئے پیٹریاٹ سسٹمز اور میزائلوں پر ایک کثیر سطحی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے تاہم ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی نظام دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں سے نمٹا جاسکے، ہم یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی سسٹم بھیجیں گے، جن کی انہیں اشد ضرورت ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے، جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو دے گا۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہفتے میں غزہ جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ دو ماہ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/patriot-air-defense-systems-us-ukraine-14-july-2025/

  • ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    واشنگٹن(14 جولائی 2025) امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای)نے تارکین وطن کے لیے اپنی پالیسی مزید سخت کردی ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکا صرف نوٹس پر مہاجرین کو ملک بدر کر سکتا ہے، اب 24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے کے نوٹس پر مہاجرین کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک کی طرف بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای) کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے لیے اب معمول کے حالات میں 24 گھنٹے کی بجائے صرف 6گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

    دوسری جانب امیگریشن وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلی ہزاروں افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے اور اعلامیے میں بیان کردہ طریقہ کار مہاجرین کو ممکنہ خطرناک ملک بدریوں پر قانونی اعتراضات کے لیے مناسب وقت یا قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

    تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نئی پالیسی سے کتنے افراد متاثر ہو سکتے ہیں، اگر ہنگامی حالات پیش آئیں تو یہ عمل فوری طور پر اور اس سے بھی مزید کم وقت میں انجام دیا جا سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/us-government-warns-green-cards-and-visas/

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ، 6 ماہ میں 257 افراد جان سے گئے

    بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ، 6 ماہ میں 257 افراد جان سے گئے

    کوئٹہ(14 جولائی 2025): بلوچستان، جو کہ وسائل سے مالا مال مگر بدامنی کا شکار صوبہ ہے، طویل عرصے سے یہ صوبہ کو علیحدگی پسند بغاوت، فرقہ وارانہ تشدد اور کالعدم تنظیموں کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں چھ ماہ میں دہشتگردی کے 501 واقعات پیش آئے جن میں 257 افراد جاں بحق اور 492 زخمی ہوئے۔

     محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق غیر مقامی افراد پر چودہ حملے ہوئے ہیں، جن میں باون افراد جاں بحق ہوئے، بم، دستی بم، آئی ای ڈیزاور بارودی سرنگ دھماکوں کے 81 واقعات رونما ہوئے، جن میں 26 افراد جاں بحق اور 112 افراد زخمی ہوئے،  ٹرینوں پر دو حملوں میں 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا

    جبکہ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر ہلاک کرنے کے متعدد واقعات بھی پیش آئے ہیں اور ایسے واقعات میں مسافر بسوں سے جن لوگوں کو اُتار کر ہلاک کیا گیا ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے تھا۔

    بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد وشمار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-incident-case-registered-for-9-passengers-death/

  • انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ(14 جولائی 2025) ترکیہ کے دارالحکومت کے بلندوبالا عمارت میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ترکیہ کی مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ گل گئی، آگ ہفتہ کی رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔

    حکام نے بتایا کہ رہائشیوں کو اسنارکل کے ذریعے نکالا گیا، انتالیس افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے جس میں 7 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی حالت کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس آتش زدگی سے ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، حکومتی انتظامیہ کا کہان ہے کہ امدادی کارکنان کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

    اس سے قبل ترکیہ کے شہر ازمیر میں 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور حکام کے مطابق آگ سے پوری عمارت جل گئی تھی۔

    حکام کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/russian-ammunition-depot-explosions/

  • مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

    مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

    پشاور( 14 جولائی 2025): مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

    ضیاا لرحمان نے کہا کہ مولانا نے تو آپ کے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، وزیر اعلیٰ کےپی کی وہ حیثیت نہیں کہ مولانا ان کا چیلنج قبول کریں، تو آپ اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینیئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان میں کہنا تھا گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں، علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینیئر ضیاءالرحمان نے اپنے حامیوں کو بھی متحرک ہونے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے سیاسی اثرو رسوخ کو مزید مستحکم کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-opposition-for-political-change-14-07-2025/