(14 جولائی 2025) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 8 ملزم گرفتار کرلیے گئے جس سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو موٹر سائیکل لفٹرز عمران اور عرفان کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
حیدری پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم وسیم اور فراز کو گرفتار کرلیا، تیموریہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں چار ملزمان قاسم رضا، عمران، طلحہ رضا اور عادل کو گرفتار کر کے نقلی پستول، دو موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔
دوسری جانب لاہورکے علاقہ بادامی باغ میں موٹرسائیکل چھننے کی واردات کے دوران 65 مقدمات میں مطلوب ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی علاقہ میں موجود گی کی اطلا ع پر ناکہ بندی کی گئی پولیس سے سامنا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ملزم عرفان ہلاک ہوگیا۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-daku-and-police-video-viral/