Tag: 14 afrad halak

  • افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

    افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان نے ایک خود کش حملے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کو ہلاک کردیا طالبان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لشکرگاہ شہر کے کچھ حصوں پر قبضہ بھی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر افغان طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے جبکہ ایک خودکش حملے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    afghanistan-2

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حالیہ کارروائی شہر پر دھاوا بولنے کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    aghanistan-3

    لشکرگاہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل شہر ہے اور اس کی آبادی تقریبا دو لاکھ سے زائد ہے۔

    اطلاعات کے مطابق طالبان نے شہر کے مرکزی علاقے کے قریب بولان کے علاقے اور شہر کے داخلی علاقے ناوا کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لڑائی کے باعث حکام کی جانب سے شہر کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

  • ماسکو: روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنےسے14 افراد ہلاک

    ماسکو: روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنےسے14 افراد ہلاک

    ماسکو : روس میں 2 کشتیاں ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ طوفان کے سبب پیش آیا، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق واقعہ شمالی روس کے علاقے کریلایا کی نہر سیمو زیرو میں پیش آیا، یہ افراد بچوں کے ساتھ پکنک منانے وہاں ہوئے تھے، جن میں سے دس افراد کا تعلق ماسکو سے ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے بچوں کے انسٹرکٹر کو حراست میں لے لیا۔امدادی رضاکاروں نے چودہ لاشوں کو نکالا جن میں پانچ بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے 25 افراد نہر میں موجود ایک جزیرے پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ دیگر گیارہ افراد ایک مقامی گائوں میں موجود ہیں۔

     

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور بچوں کے والدین سے ملاقات کا بندوبست کیا جارہا ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ماسکو سے ہے۔ اندوہناک واقعے پر روس کے میئر نے عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔