Tag: 14 Aug

  • پاکستان وہ عظیم ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم، علامہ اقبال نے دیکھا: عمران خان

    پاکستان وہ عظیم ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم، علامہ اقبال نے دیکھا: عمران خان

    اسلام آباد: ملک کے نامزد وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان وہ عظیم ملک بنے کا جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن واقربا پروری سے معاشی بدحالی کے باوجود یوم آزادی پر پر امید ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے عزم میں اگر ہم متحد ہوجائیں تو تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا ویسا پاکستان بنائیں گے۔

    نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ متحد ہوکر ہم مسائل حل کرسکتے ہیں، معاشی بدحالی کے باوجود یوم آزادی پر پر امید ہوں۔


    ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن: بارہ بجتے ہی آتش بازی کے خوبصورت مناظر


    خیال رہے کہ ملک بھر میں اکہترواں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، تیرہ اگست کی رات بارہ بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہر فائرنگ سے گونج اٹھے۔

    یوم آزادی کے موقع پر نوجوان بچے بوڑھے خواتین سب ہی اپنے وطن کی محبت میں خوشی سے سرشار ہیں، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا تھا، وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست نہ منانے کے بیان پر شیخ رشید برس پڑے

    مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست نہ منانے کے بیان پر شیخ رشید برس پڑے

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 14 اگست کو یوم آزادی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، آج شہباز شریف نے بھی مولانا کی تائید کی، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم جشن آزادی کا تاریخی جشن منائے گی، ہم سب مل کر یوم آزادی منائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو لال حویلی کے باہر بھی تاریخی جشن ہوگا، پوری قوم 14 اگست بھرپور ملی جوش و جذبے سے منائے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ڈان لیکس کے پیروکار ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان پر شہبازشریف نے بھی تائید کی ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ فضل الرحمان سے متفق ہیں، کیا چودہ اگست کے ساتھ شفاف الیکشن کی خوشی مناسکتے ہیں، اس کاجواب نفی میں ہے۔

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر نہیں مناسکتے، مولانافضل الرحمان کے بیان پر محمود اچکزئی بھی تائید میں گردن ہلا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔