Tag: 14 DAYS

  • حیدرآباد میں 14دن کیلئے لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس کا سخت پہرہ

    حیدرآباد میں 14دن کیلئے لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس کا سخت پہرہ

    حیدرآباد : کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی 14دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگیا ہے، گھر کے صرف ایک فرد کو خریداری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد کے90 سے زائد علاقوں میں آج بروز جمعہ19 جون سے دو جولائی تک 14 روز کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 جون کی صبح 9 بجے سے شروع ہوگیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو پولیس، رینجرز اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یقینی بنائیں گے۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہوگا، جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا ان میں لطیف آباد کی3یوسیز، تحصیل سٹی کی ایک یوسی جبکہ قاسم آباد کی5یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، گھر کے صرف ایک فرد کو خریداری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اس کے علاوہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ڈبل سواری، پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام کاروباربند رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسمارٹ لاک ڈاؤن، حیدرآباد کے مخصوص علاقے بند کرنے کا فیصلہ

    لاک ڈاؤن میں بند ہونے والے علاقوں میں لطیف آباد کی3یوسیز میں سے یوسی ون میر احسن آباد، یوسی ٹو جی او ار کالونی اور سمارا کالونی شامل ہیں۔

    س کے علاوہ لطیف آباد کی یوسی 4لطیف آباد نمبر6کے علاقے، تحصیل سٹی کی ایک یوسی سٹی ون میں اور کلہوڑا کالونی مبارک کالونی، قاسم آباد تحصیل کی5یوسیز ایک تا5کےعلاقےبھی شامل ہیں۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، فواد حسن فواد مزید  14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، فواد حسن فواد مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جبکہ فواد حسن فواد کے طبی معائنے اور تنخواہوں کی بحالی کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج منیر احمد نے کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم فواد حسن فواد نے بطور سیکریٹری امپلیمینٹیشن پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طاہر خورشید کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیر قانونی احکامات جاری کئے اور سرکاری طور پر کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ معطل کرایا۔

    تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ کاسا کمپنی کو ٹھیکہ دلانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس کی بناء پرحکومت کو60 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا جبکہ فواد حسن فواد کی وجہ سے پراجیکٹ کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ بھی ہوا۔

    نیب نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم سے اہم معلومات ملی ہیں، لہذا مزہد تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے گی۔

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ فواد حسن فواد پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے انہیں جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے نہ کیا جائے، تاہم عدالت نے ملزم کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


    عدالت نے فواد حسن فواد کے طبی معائنے کے لئے بورڈ کی تشکیل اور تنخواہوں کی بحالی کی درخواستون پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

    یاد رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو طلب کیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد پر لگنے والے کرپشن الزامات کے حوالے سے تفتیش کی، فواد حسن فواد برہم ہوئے اور سوالوں کا جواب نہ دے سکے، جس پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

    جس کے بعد فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انقلاب اورآزادی مارچ کی ڈیڈلائن آج شام ختم ہوگی

    انقلاب اورآزادی مارچ کی ڈیڈلائن آج شام ختم ہوگی

    کراچی:اپارلیمنٹ کےسامنےدھرنے فیصلہ کن موڑ پرآ گئے ہیں،انقلاب اورآزادی مارچ کی جانب سے حکومت کی دی جانےوالی ڈیڈلائن آج ختم ہوگی۔

    انقلاب مارچ میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے کفن دکھا کراڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم آج شام ختم ہورہا ہے۔

    پارلیمنٹ کےسامنے حکومت مخالفت دھرنے چوہودویں روزمیں داخل ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتےہیں آج آخری مذاکرات ہوں گےپھرلائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کیونکہ اب سپریم کورٹ کافیصلہ آئےگاکہ کنٹینرز ہٹائےجائیں،حکومت ہمیں زبردستی ہٹانےکی کوشش کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سڑکوں پراب اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جانےلگا ہے، ابھی تک توتحریک انصاف اور ن لیگ کےکارکنان آمنے سامنےآجانے پرایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں،لیکن اگر یہ ہی صورتحال رہی تو کوئی بڑا تصادم رونماہوسکتا ہے۔