Tag: 14 days judicial remand

  • رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کوچودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ، نہر زبردستی کھولنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، آٹھائیس مئی کو کسانوں کے احتجاج کے موقع پر جمشید دستی نے ڈنگہ نہر کو زبردستی کھول دیا تھا، جس پر وزیر آبپاشی پنجاب نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مظفرگڑھ پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جس کے بعد جمشید دستی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار


    دوسری جانب آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے جمشید دستی کی گرفتاری پر ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں جمشید دستی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔

    یاد رہے کہ جمشید دستی مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178 سے گزشتہ دو انتخابات سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں ، انہوں نے 2010 میں بی اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگنے پر نیشنل اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالتی احکامات کے بعد جمشید دستی نے دوبارہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوکر اسمبلی تک پہنچے، جمشید دستی نے 2012 میں پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

    اپریل 2013 میں جمشید دستی پر جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تین سال کی پابندی اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف پٹیشن بھی دائر کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • ایم کیوایم رہنما عامرخان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

    ایم کیوایم رہنما عامرخان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے مقدمے میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں عامر خان کے وکلاء کی جانب سے بی کلاس دیئے جانے کی درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

    عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر 25 جون کو ملزم عامر خان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنما کو رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں رہے جب کہ کچھ روز قبل پولیس نے ایم کیو ایم رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں سنگین نوعیت کی 3 دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔