Tag: 14 days remand

  • ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک کو14روزہ عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا گیا

    ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک کو14روزہ عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما گلفراز خٹک کوچودہ روزہ عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ اشتعال انگیزتقریر کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

    میڈیا ہاوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ گلفراز خٹک اور دیگر رہنماوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، گلفراز خٹک اشتعال انگیز تقریر کے وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے تقریر کی تائید کی تھی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلفراز خٹک کو چودہ روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم کے رہنما گلفراز خٹک گرفتار


    یاد رہے کہ رینجرزنے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اوررابطہ کمیٹی کے اہم رکن گلفرازخٹک کوانسداد دہشت گردی کی عدالت سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔

    واضح رہے کہ رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک پر میڈیا ہاؤس پر حملے، پاکستان مخالف تقریر کرنے میں سہولت کار بننے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور بغاوت سمیت کئی اہم الزامات ہیں۔

    دوسری جانب اشتعال انگیز تقاریر سمیت مئیر کراچی وسیم اختر کیخلاف تین مقدمات میں درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی، دس اکتوبر کو درخواست ضمانت پر دلائل دیے جائیں گے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیزتقریر کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

    واضح رہے کہ خواجہ اظہار الحسن، رﺅف صدیقی ، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا مقدمہ چل رہا ہے۔

  • راولپنڈی:ماڈل ایان علی مزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    راولپنڈی:ماڈل ایان علی مزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی۔

    کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان طلب کرلیا ہے۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمے کے اعلی تفتشی افسر ایس پی انوسٹی گیشن کسٹم زر غام گل کا کہنا تھا کہ ایان علی کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت کرنے کے جو ثبوت فراہم کئے گئے ہیں ان سے متعلق ہماری تحقیقات جاری ہیں، ہم نے نہ تو ان دستاویزات کو مشکوک قرار دیا ہے اور نہ ہی ہم نے ان کی تصدیق کی ہے اس حوالے سے ہماری تحقیقات جاری ہیں۔

     

  • نائن زیرو سے گرفتار مزید7ملزمان کے ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

    نائن زیرو سے گرفتار مزید7ملزمان کے ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار مزید سات ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی ۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے مزید سات ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی، جوعدالت نے منظور کرلی۔

     عدالت میں ملزمان توصیف ،رضوان ، ممتاز، وجیہ الرحمن، فیضان، نعیم اور زبیر برگر کو پیش کیا گیا، ملزمان کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے لیگل ایڈ وکلا کو چیمبر سے باہر نکال دیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی عدالت نے ملزم فیصل محمود عرف موٹا، فرحان شبیر عرف ملا، نادر شاہ، عبید کے ٹو،عامر سلیم عرف سرکٹا، امتیاز، کاظم رضا رضوی، عبدالقادر ہنگورو اور ندیم احمد عرف مچھڑ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزم عبدالقادر ہنگورو پر زبیر، کریم اور پولیس اہلکار چمن کو کلری تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

    عدالت نے ملزم نادر شاہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی اجازت بھی دی۔

    اس سے قبل بھی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔