Tag: 14 dead

  • کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق

    کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق

    کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثے میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ سنڈاخرم کےمقام پرمسافرکوچ کےگہری کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔

    تفصیلات کتے مطابق لاپرواہی کا واقعہ چودہ افراد کی جان لے گیا۔ باراتیوں سے بھری کوچ لمحے بھر میں جل کر راکھ ہوگئی۔

    باراتی پشاور سےڈی آئی خان جارہے تھے کہ بس سنڈاخرم کےمقام پرموڑ کاٹتے ہوئےگہری کھائی میں جا گری۔ جس کے بعد سی این جی سلنڈر پھٹنے سےکوچ میں آگ لگ گئی۔

    حادثے میں ڈرائیور سمیت چودہ مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں چارخواتین سمیت دو بچےبھی شامل ہیں، ان کی شناخت ہوگئی ہے۔

     ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں کو کرک اورکوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • امریکا: ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان برنارڈینو میں فائرنگ، 14افرادہلاک،17زخمی

    امریکا: ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان برنارڈینو میں فائرنگ، 14افرادہلاک،17زخمی

    کیلی فورنیا:‌ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معذوروں کےطبی مرکز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوگئے، پولیس نے دو حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تین حملہ آوروں نے کیلی فورنیا کے شہربرناڈینو میں فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے معذوروں کے طبی مرکز پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں چودہ افراد جان سے گئے، پولیس اور ایف بی آئی نےموقع پر پہنچتے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے واقعے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔


    پولیس نے ایک حملہ آورکو سید فاروق کے نام سے شناخت کرلیا ہے، حملہ آورکے برادرنسبتی فرحان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں واقعے پرصدمے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فاروق سے ایک ہفتے قبل ملاقات ہوئی تھی، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ ایسا کرسکتا ہے.

    صدر اوباما کو واقعے کی بریفنگ دی گئی جس کے بعد صدر اوباما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گن کنٹرول سے متعلق مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ اراکین پارلیمنٹ میں ایک بار پھر گن کنٹرول کی بحث چھڑ گئی ہے۔

  • بلوچستان میں بارش سے تباہی، 14 افراد ہلاک

    بلوچستان میں بارش سے تباہی، 14 افراد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، آبی ریلے میں بہہ کر چودہ افراد جان سے گئے، سندھ میں بھی گرد آلود ہوا اور بارش سے معمولات متاثر ہوئے۔

    بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرد وغبار کے طوفان اور بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، خضدار کی تحصیل وڈھ میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد آبی ریلے میں بہہ گئے۔

    ڈی سی او کے مطابق علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    صحبت پور میں طوفانی بارش سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم حیدرآباد اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کے پول اور سائن بورڈز گرگئے، شہر بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ بیشتر مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔