Tag: 14 death anniversary

  • ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 14ویں برسی منائی جارہی ہے

    ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 14ویں برسی منائی جارہی ہے

    سروں کی ملکہ اور ترنم سے بھرپور آواز کی مالک میڈم نور جہاں کو بچھڑے چودہ برس بیت گئے ہیں۔

    ملکہ ترنم نور جہاں برصغیر کی وہ گلوکارہ ہیں، جنھیں سن کر دل کے تار بج اٹھتے ہیں، آواز اتنی سریلی ، مدھر تھی کہ سننے والے پر سحر طاری ہوجاتا ہے۔

     ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی نے نور جہاں کے نام سے شہرت پائی، نور جہاں  نے موسیقی استاد بڑے غلام علی خان سے سیکھی اور اپنے فلمی فنی کیرئیر کا آغاز صرف 9 برس کی عمر میں برصغیر پاک و ہند میں بننے والی اولین پنجابی فلم شیلا عرف پنڈ دی کڑی میں بطور گلوکارہ اور چائلڈ اسٹار پرفارمنس دی۔

    گلیمر کی دنیا سے لے کر جنگ کے محاذ تک ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی آواز کے سحر سے سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑے رکھا۔

    نور جہاں کے سروں کے آگے کسی کا دیا نہ جلتا تھا، کہتے ہیں اگر نور جہان پاکستان نہ آتی تو شاید لوگ لتا منگیشکر کا نام بھی نہ جانتے، لتا منگیشکر نے اپنے آڈیشن میں میڈم کا گایا ہوا گیت گایا تھا جبکہ محمد رفیع صاحب کے ساتھ میڈم نور جہاں نے صرف ایک گیت گایا تھا۔

    میڈم نورجہاں ایک عہد تھی، جو دنیائے فانی سے تو کوچ کر گئیں لیکن ان کی آواز نسلوں تک گونجتی رہے گی۔

    ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں۔

    اس موقع پر لاہور اور کراچی کے نگاہ فانوں کے علاوہ مختلف ثقافتی مراکز میں ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں شوبز اور موسیقی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور مرحومہ کے اہلخانہ کے افراد شریک ہوں گے اور ان کی لازوال نئی نئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

  • پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے کل سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کااعلان کردیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے شیڈول کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرینگے۔

    پنجاب حکومت نے کل سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہور نےتعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے کل سے تین جنوری تک بند رہیں گے۔

    بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں، وہ بھی ہفتے سے بند کر دیئے جائیں گے۔

    دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کے شیڈول کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرینگے۔ سردیوں کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق پچیس دسمبر سے تین جنوری تک کرینگے۔

  • اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے۔

    میٖڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکامی چھپانے کے بجائے اپنی کوتاہی کو تسلیم کرے،ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ناجائز اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث کرنا درست اقدام نہیں،قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑیں ہرادارے میں ہیں اور ریلوے پولیس بھی ایک ادارہ ہے۔

  • متحدہ وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    متحدہ وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: یام کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھتی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ پر اظہارعدم اعتماد، ایم کیوایم کاوفدآج وزیراعظم سےملاقات کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کیلئے جانے والے ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت فاروق ستار کرینگے جس میں اہم  امورپربات چیت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ پرعدم اعتماد متحدہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھ دیا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم ورکنگ ریلیشن شپ اور کراچی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تبدیلی اور ان کے بیان کے حوالے سے اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی جبکہ ایم کیو ایم ملاقات میں نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گی۔

  • پی اے ٹی آج مینار پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی اے ٹی آج مینار پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    لاھور: پاکستان عوامی تحریک آج لاہور میں مینار پاکستان پراپنی سیاسی و عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مینار پاکستان لاھور میں جلسہ کا میدان تیار کرلیا گیا ہے۔

    جلسے کی سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے شرکا کے لئے ستر ہزار سے زائد کرسیاں لگ گئیں جن میں سے پینیس ہزار کرسیاں صرف خواتین کے لئے لگائی گئی ہیں، ق لیگ نےجلسے میں بھرپورشرکت کااعلان کردیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کہتےہیں کہ حکمرانوں کاسارانظام کرپشن پر مبنی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انقلاب کی جنگ پاکستان کےعوام جیتیں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں عوتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں عوامی تحریک کے چار ہزار سے زائد رضا کارسکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ جلسہ کیلئے پانچ گیٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جلسے کو لاہور میں انقلاب کا نام دیا گیا ہے۔

    جلسے سے طاہر القادری، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر خطاب کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےدعویٰ کیا ہےکہ مینارپاکستان کاجلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

  • پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، چوہدری نثار

    پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان ایک انتہائی اہم دور سے گزار رہا ہے، آج کا دن پارلیمنٹ یا حکومت کے حوالے سے نہیں بلکہ پاکستان اور ملک کے حوالے سے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کو پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد ہے ، تمام پارلیمانی گروپوں نے الیکشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کہ مبارک باد دی، کہ آئین و قانون کے سوا بحران کے حل کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت ایک طرف اور دو گروپ ایک طرف ہے ، انکا مقصد افراتفری پیھلانا اور لاشیں گرانا ہے، آج کی صورتحال سے زیاداہ گھمبیر موقع پہلے بھی آئے ۔ انھوں نے کہا کہ غیر جہموری ایجنڈا ملک اور اقتدار کے خلاف ہے ، نظٓم کی تبدیلی کیلئے گیر آئینی اقدامات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے بہت ضبط کا مظاہرہ کیا لیکن میری رائے یس سے مختلف تھی، مجھے پہلے دن سے ہی اختلافات تھے کہ اگر لوگ اکٹھے ہوئے تو پھر پولیس کیسے سنبھالے گی، پی اے ٹی کے مطالبات گیر آئینی ہے، وزیر اعظم کے اسعفے کے علاوہ تمام مطالبات پر اتفاق ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ  کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحے کو ہتھیار بنالیا گیا ہے، مجھے اس لشکر کشی پر لاہور سے نکلتے وقت سے تحفظات تھے، آج یہ گروہ موجود ہے تو کل کوئی دوسرا گروہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آجائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے احتجاج کا مقصد ملک کو انتشار میں مبتلا کرنا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا کس قسم کی سیاست ہے؟ کیا ملک اس وقت اس طرھ کی سوچ کی متحمل ہوسکتا ہے، س وقت ڈھائی ہزار خواتین اور دو سو بچے بیٹھے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایک گروہ نے لشکر کشی کی تھی ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہپاکستان کا اصل چہرہ شاہراہ دستور نہیں پارلیمنٹ کی قرارداد ہے، پارلیمنٹ کی قراردار حکومت کے حق میں نہیں ،ایوان کےحق میں ہے حکومت ایوان کی قراردارکی روشنی میں مذاکرات کرےگی ، پاکستان کا اصل چہرہ وہ نہیں جو چند لوگوں نے بنایا ہوا ہے، حکومت ایسا کوئی کام نہیں کریں گی جو آئین اور قانون کے خلاف ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ فوج کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ دھرنے والوں کا تھا ، دونوں گروپوں کی خواہش تھی کہ فوج سے بات کی جائے، عمران اور قادری کی درخواست پرآرمی چیف نے کردارادا کیا ۔ہمیں بتایا گیا کہ فوج پر اعتماد ہے ،ہماری خواہش تھی کہ فوج کو اس معاملہ میں نہ ڈالا جائے، ، فوج کا اپنا فیصلہ تھا کہ بیگ گراؤنڈ میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں گی ، فوج کیسی گروہ کی نہیں ملک و قوم کی ہے۔

    عبوری حکومت کیلئے 3 نام دئیے، جن پر پیپلزپارٹی نےاتفاق کیا، فخرالدین جی ابراہیم کا نام متفقہ اپوزیشن نے دیا ،فخرالدین جی ابراہیم کا نام عمران خان نےتجویز کیا ان لوگوں نے فوج کو ملوث کرنے کی درخواست کی ۔

    گذشتہ اجلاس میں آرمی چیف کو درخواست کی منظوری دی ، پارٹی رہنماؤں کا آرمی چیف کی جانب سے بلاوے کا دعویٰ غلط ہے، دونوں رہنماؤں کی درخواست پر آرمی چیف نے ملاقات کی، میں لاہور میں تھا، جب سینئرافسر نے فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست آئی ہے، وزیراعظم کی اجازت چاہئے۔

  • بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ:بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب س سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی سرحد پرفائرنگ کا دوسراواقعہ ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزنےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کےسپچیت سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے پہلے گزشتہ رات بھارتی فورسز نےہرپال اور چارواہ سیکٹرز میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا موثرجواب دے کر بھارتی توپوں کے منہ خاموش کردیئے۔

  • پاپ میوزک کی شہزادی نازیہ حسن کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    پاپ میوزک کی شہزادی نازیہ حسن کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    پاکستان کی پاپ انڈسٹری کو چار چاند لگانے والی پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے چودہ برس بیت گئے لیکن اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

    نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا، نازیہ حسن صرف پندرہ برس کی عمر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

    عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا۔ جس پرانہیں بھارت کے مشہور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل اسی کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا، جسے نوجوان نسل نےخوب سراہا۔

    نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    نازیہ حسن کینسر کے عارضے میں مبتلا ہو کر تیرہ اگست دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔