Tag: 14 december

  • سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    لندن : الطاف حسین کہتےہیں کہ چودہ دسمبرانیس سوچھیاسی کو ظالم دہشت گردو ں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کاجو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی بھلا نہیں سکے گی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہدا کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک کی آبیاری میں حق پر ست شہداء کالہو انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہولناک سانحےمیں ملوث دہشت گرد اور ان کے سر پرستوں کو آج تک کسی حکومت نے گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا۔

    الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ علی گڑھ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں بیگناہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔