Tag: 14 halak

  • کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق

    کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق

    کرک : انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثے میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ سنڈاخرم کےمقام پرمسافرکوچ کےگہری کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔

    تفصیلات کتے مطابق لاپرواہی کا واقعہ چودہ افراد کی جان لے گیا۔ باراتیوں سے بھری کوچ لمحے بھر میں جل کر راکھ ہوگئی۔

    باراتی پشاور سےڈی آئی خان جارہے تھے کہ بس سنڈاخرم کےمقام پرموڑ کاٹتے ہوئےگہری کھائی میں جا گری۔ جس کے بعد سی این جی سلنڈر پھٹنے سےکوچ میں آگ لگ گئی۔

    حادثے میں ڈرائیور سمیت چودہ مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں چارخواتین سمیت دو بچےبھی شامل ہیں، ان کی شناخت ہوگئی ہے۔

     ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں کو کرک اورکوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شوال : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ متعدد کارروائیوں میں سینکڑوں دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے احکامات کے بعد سے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    واضح رہے کہ شوال کو دہشت گردوں کو کا گڑھ سمجھاجاتا تھا لیکن پاک فوج نے ایک ہفتے میں ہی شوال کو دہشتگردوں کے قبضہ سے چھڑا کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیاہے او ر اب ان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔

  • کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس حکام کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی، جسے ریسکیو اداروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپر ہائی وے ہاشم آباد سے بھی ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ اورنگی ٹاون چشتی نگر کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے کی گئی۔

    منگھوپیر میانوالی کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ، لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، اورنگی ٹاون مہاجر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد دوزخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار ملزمان گرفتارکئے گئے جن کے قبضے سے چار ایوان گولے اور اسلحہ برآمد ہواملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔