Tag: 14 july 2025

  • اسرائیلی فوج کا پانی کی لائن میں کھڑے فلسطینی بچوں پر میزائل حملہ، 10 شہید

    اسرائیلی فوج کا پانی کی لائن میں کھڑے فلسطینی بچوں پر میزائل حملہ، 10 شہید

    (14 جولائی 2025) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملے میں مصروف مارکیٹ اور پانی کی تقسیم کے مرکز کو ٹارگٹ کیا گیا، جس کے باعث مجموعی طور پر کم از کم 95 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 58,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ سٹی کی مارکیٹ پر اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز کم از کم 17 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں معروف ڈاکٹر احمد قندیل بھی شامل تھے۔

    مرکزی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی میزائلوں نے ایک پانی جمع کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 10 بچے جام شہادت نوش کرگئے جو پینے کا پانی جمع کرنے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے، حملے میں کم از کم 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    غزہ سٹی کی مارکیٹ پر حملے پر اسرائیلی فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن نصرات پر حملے کو ایک فلسطینی جنگجو کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا، جس میں تکنیکی خرابی کے باعث میزائل اپنے ہدف سے منحرف ہوگیا۔ تاہم اسرائیلی دعویٰ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب غزہ میں پانی کی کمی شدید تر ہو گئی ہے، اور اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے پانی صاف کرنے اور صفائی کے ادارے بند ہو گئے ہیں۔

    اب غزہ کے رہائشی محدود پانی جمع کرنے کے مراکز تک پہنچنے کے لیے خطرناک سفر اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

    اتوار کو فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58,026 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کم از کم 138,500 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    سابق اسرائیلی وزیراعظم نے بڑا اعتراف کرلیا

    غزہ کے 21 لاکھ افراد کو اس جنگ اور اسرائیل کی ناکہ بندی نے قحط کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، اور اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے ایجنسی (UNRWA) نے ایک اور شیر خوار بچے کی غذائی قلت سے موت کی تصدیق کی ہے۔

  • قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی

    قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی

    کراچی (14 جولائی 2025) شہر قائد کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قیوم آباد چورنگی کے قریب اُلٹنے والی مسافر کوچ کا ڈرائیور دوسری کوچ سے ریس لگاتے ہوئے جا رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جبکہ کوچ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 8 ملزم گرفتار کرلیے گئے جس سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

    عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو موٹر سائیکل لفٹرز عمران اور عرفان کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    پولیس آپریشن میں رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار

    حیدری پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم وسیم اور فراز کو گرفتار کرلیا، تیموریہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں چار ملزمان قاسم رضا، عمران، طلحہ رضا اور عادل کو گرفتار کر کے نقلی پستول، دو موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔