Tag: 14 killed

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : 14 مزدور جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ : 14 مزدور جاں بحق

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹرک اور پک اَپ وین کے تصادم میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مزدور طبقے سے تھا، حادثہ صبح تقریباً 6 بجے بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بنگلہ دیش

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں دنیا بھر میں سڑک حادثات کے حوالے سے سب سے زیادہ شرح اموات پائیئ جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ناقص شاہراہیں، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال، ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور محکمہ ٹریفک کی نگرانی کا فقدان بتایا جارہا ہے۔

    گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں مسلمانوں کے عید الفطر کے تہوار کے رش کے دوران 15 اپریل سے 29 اپریل تک 304 سڑک حادثات میں 328 افراد ہلاک اور 565دیگر زخمی ہوئے۔

  • افغان فورسز کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    افغان فورسز کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل: افغانستان میں ملکی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے یہ فضائی کارروائی افغانستان کے شہر قندوز میں کی گئی جس کے باعث 14 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق قندوز شہر میں افغان فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے لیے فضائی حملے کی مدد لی گئی تاہم حملے میں چودہ عام شہریوں کی اموات ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے۔

    افغان حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شہر قندوز کے علاقے چار درہ میں کیا گیا جبکہ اس علاقے میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی جاری تھیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ علاقے میں طالبان کے اثر وسوخ کو ختم کرنے کے لیے فورسز سے مقابلے جاری ہیں۔


    افغانستان: طالبان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہل کار ہلاک


    قبل ازیں افغان فورسز نے رواں سال مارچ میں قندوز کے علاقے دست ارچی میں قائم ایک مدرسے میں فضائی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں برس جنوری سے جون تک کے عرصے میں افغانستان میں ہونے والے فضائی حملوں میں عام شہری کی ہلاکتیں ریکارڈ حد تک زیادہ ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فضائی حملوں میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں میں حالیہ کچھ عرصے میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں علمائے کرام کے اجلاس میں دھماکہ، 14 افراد جاں بحق

    افغانستان میں علمائے کرام کے اجلاس میں دھماکہ، 14 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں علمائے کرام کے اجلاس میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں علماء مشائخ کے اجلاس کے باہر زور دار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 19 زخمی ہیں۔

    دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی ادارے اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب علماء کرام کا اجلاس ختم ہوچکا تھا اور وہ گھر جاچکے تھے۔

    جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں جاسکا ہے۔

    دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی 2 ہزار کے قریب علماء کرام اجلاس میں شریک تھے، علماء کرام نے افغانستان میں حکومت کے خلاف جاری جنگ کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف ہتھیار اُٹھانے والوں کو شرپسند قرار دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کابل میں خودکش دھماکہ‘26 افراد جاں بحق 18 زخمی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شامی ایئر بیس پراسرائیل نے میزائل فائر کیے تھے، روس کا الزام

    شامی ایئر بیس پراسرائیل نے میزائل فائر کیے تھے، روس کا الزام

    دمشق : روس نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کی صبح شام کے ٹیاس (ٹی 4) فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے متعدد میزائل داغے گئے تھے، فضائی حملوں کےنتیجے میں چودہ افراد کے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے حمس کے قریب ٹی فور ایئر بیس پر پیر کی صبح تین بج کر25 منٹ اور 53 منٹ پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے گئے تھے۔

    شام اور روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر 8 میزائل داغے ہیں۔

    شام اور روس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    شام میں فوجی ہوائی اڈے پرمیزائل حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دو روز قبل شامی شہر دوما میں حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے گیس حملوں میں 70 افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری سراپا احتجاج ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیائی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ایران اور روس شامی صدر بشارالاسد’جانور‘ کی حمایت کررہیں ہیں، شامی حکومت کو گیس حملوں کی’بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی‘۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 8 میزائلوں میں سے 5 کو ہوا میں تباہ کردیا گیا تھا البتہ تین میزائلوں نے ایئر بیس کے مغربی حصّے کو نشانہ بنایا ہے۔


    شامی ایئربیس پرمتعدد میزائل حملے، 14 افرادجاں بحق،متعدد زخمی


    اسرائیلی جنگی طیارے پہلے بھی شام پر متعدد دفعہ میزایل حملے کرچکے ہیں اور لیکن اسرائیلی حکام سن 2012 میں صیہونی افواج کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    اسرائیل نے سب سے بڑا فضائی حملہ رواں سال فروری میں مذکورہ ایئر بیس پر ہی کیا گیا تھا۔

    اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران شام کے فوجی ہوائی اڈے سے اسرائیلی حدود میں ڈرون طیارے داخل کرچکا ہے، جسے اسرائیلی ایف 16 طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مارگرایا تھا۔ اسرائیل ہرگز ایران کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بننے دیے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور سپاہ پاسداران طویل عرصے سے ٹی فور ایئر بیس کا استعمال لبنان میں سرگرم شیعہ مسلح گروپ حزب اللہ اسلحے کی فراہمی کے استعمال کررہا تھا۔

    برطانیہ کی سیریئن آبزرویٹری نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ایئر بیس پر میزائل حملوں میں ایرانیوں سمیت 14 جنگوؤں جاں بحق ہوئے ہیں۔

    تنظیم کے مطابق روس اور ایران کی حمایت یافتہ سرکاری افواج سمیت لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی اس وقت ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے شام میں موجود کسی بھی روسی فوجی کے اس حملے میں تردیدکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغانستان، مسجد پر خود کش حملہ، 14 جاں بحق، 28 زخمی

    افغانستان، مسجد پر خود کش حملہ، 14 جاں بحق، 28 زخمی

    کابل: افغانستان کے صوبے بلخ کی ایک مسجد پر خود کش حملے کے نیتجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

    afghan1

    خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بلخ میں بدھ کی شام عاشورہ کے موقع پر شمالی افغانستان کے بلخ صوبے میں واقع اہل تشیع حضرات کی ایک مسجد پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    afghan2

    مقامی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں بھی کابل میں شیعہ برادری کو بم دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک مزار پر جمع تھے، واقعے میں 14 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے بعدازاں چار افراد دوران علاج انتقال کرگئے اور یہ تعداد 18 ہوگئی ،اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔