Tag: 14 people killed

  • میانمار فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 14 ہلاک

    میانمار فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 14 ہلاک

    ینگون: میانمار کی فوجی حکومت نے اپنے مخالفین کے گڑھ ساگانگ پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 14مزاحمت کاروں ہلاک کردیا واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج اور مخالف باغیوں کے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی بھڑک اٹھی ہے اور گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ فوج کے چھاپے میں درجن سے زیادہ لوگ جان سے مارے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق میانمار میں فروری2021 میں فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کی سویلین حکومت کو معزول کرنے کے بعد سے ملک کو پرتشدد کارروائیوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    دو علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ فوج پی ڈی ایف کے کمانڈرز کو گرفتار کرنے آئی تھی اس دوران ہونے والی جھڑپ میں مسلح جماعت کے 6 جنگجو سمیت 14 افراد مارے گئے۔

    واضح رہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے اختلاف رائے کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    میانمار میں طویل عرصے سے جنتا بغاوت مخالف پیپلز ڈیفنس فورس (پی ڈی ایف) ملیشیا کے ساتھ ساتھ نسلی باغی فوجیوں سے بھی نبرد آزما ہے جو ملک کی سرحدوں کے قریبی علاقے کو کنٹرول کرتے ہیں۔

    فوج کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں کا چین، کیرن اور کیاہ کے علاوہ ساگانگ اور میگ وے میں بھی لڑائی جاری ہے۔

  • بھارت : آسمانی بجلی نے 14 افراد کی جان لے لی

    بھارت : آسمانی بجلی نے 14 افراد کی جان لے لی

    بھارت میں آسمانی بجلی نے غریب کسانوں کی زندگی چھین لی، ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔

    انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چاراموات ضلع پوربا بردھمان جبکہ دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں اس کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں جان سے جانے والے افراد زیادہ تر کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں روز مرہ کے کام میں مشغول تھے۔

  • اٹلی میں خوفناک حادثہ : 14افراد لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو منظرعام پر

    اٹلی میں خوفناک حادثہ : 14افراد لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو منظرعام پر

    روم : اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔

    اس کے درمیان دریائے میگیور بھی آتا ہے لیکن اس سے قبل ہی وہ حادثے کی شکار ہوگئی۔حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گیا اور قریب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے میں بہت دیر لگی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ذرائع کو حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا۔

    اندازہ ہے کہ کیبل کار کے ابتدائی نقطے سے 300 میٹر دوری پر کیبل ٹوٹا اور یوں کار بھی کم از کم 1400 میٹر بلندی سے گری تھی۔ اس کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے کئی درخت اور پیڑ ٹوٹ گئے۔

    مذکورہ لفٹ کورونا پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد 24 اپریل کو دوبارہ چلائی گئی تھی، اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 5اسرائیلی باشندے بھی شامل ہیں۔

  • کابل : طالبان کا مارٹر گولوں سے حملہ، چودہ افراد ہلاک اور 30 زخمی

    کابل : طالبان کا مارٹر گولوں سے حملہ، چودہ افراد ہلاک اور 30 زخمی

    کابل : طالبان نے افغانستان کے صوبے فریاب میں مارٹر گولوں سے حملہ کردیا، حملے میں چودہ افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز بھی خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔

    دریں اثناء غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں18افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

    تین روز قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • شام : اتحادی افواج کی بمباری :  7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

    شام : اتحادی افواج کی بمباری : 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

    ادلب : شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک گاﺅں پر کی جانے والی بمباری سے سات بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے ادلب کے گاﺅں ماہمبیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں اور ایک خاتون سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے انسانی حقوق کے مبصر برائے شامکا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی خونی جھڑپیں جاری ہے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    مبصر کے مطابق اتحادی افواج نے تازہ کارروائی ایک رہائشی علاقے میں کی، بمباری سے ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔

    حکومتی افواج آٹھ سال بعد داعش کے جنگجوﺅں کے اکثریتی علاقوں سے باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔

    روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج اب بھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

    مزید پڑھیں: شام کے دو شہروں میں فضائی بمباری، 12 شہری ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔

  • کوہاٹ : تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 15افراد جاں بحق، 31زخمی

    کوہاٹ : تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 15افراد جاں بحق، 31زخمی

    کوہاٹ : لاچی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 15افراد جاں بحق جبکہ31 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او سہیل خالد نے بتایا ہے کہ حادثے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کا شکار مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی۔

    خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ دوست محمد نے کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔