Tag: 144 نافذ

  • سرگودھا میں مبینہ توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی: دفعہ 144 نافذ

    سرگودھا میں مبینہ توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی: دفعہ 144 نافذ

    سرگودھا: مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا کے مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے میں مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کیا جس کے بعد پولیس نے مبینہ بے حرمتی کرنے والے شخص کو پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

    تاہم اس واقعے کے بعد سرگودھا میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس کے علاوہ توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے پر 45 نامزد اور 450 نامعلوم افرادکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے، تاہم پنجاب حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ144 نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور دیگراجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ ایک دن کے لیے ہو گا۔

    علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی پلان کے مطابق 5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ساتھ ہی جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگاکر راستے سیل کردئیےگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرے وے اسلام آباد ٹول سے پہلے پنجاب پولیس نے کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، کنٹینرز کو ٹول پلازہ سے پہلے 1000 میٹرکے فاصلے پر سڑک کنارے کھڑا کیاگیا۔

    پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ضرورت پڑنے پر راستہ بند کرنے کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، عمران خان کا قافلہ پہنچنے پر پنجاب پولیس ہنگامی اقدامات کررہی ہے، دوسری جانب پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کی بڑی نفری پرانے ٹول  پلازہ پر تعینات ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔