Tag: 148 Murder

  • پولیس کی ناقص حکمت عملی، پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ

    پولیس کی ناقص حکمت عملی، پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ

    لاہور : پنجاب میں جرائم پیشہ افراد بے قابو ہوگئے، پولیس وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، رواں سال148 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، رواں سال کے پہلے 5ماہ 63ہزار 324 مقدمات درج ہوئے۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں رواں سال کے پانچ ماہ میں 148 افراد کو قتل کیا گیا، لوٹ مارمیں مزاحمت پر 16شہریوں کوموت کےگھاٹ اتار دیاگیا۔

    سال 2019 کے پانچ ماہ میں 5شہریوں کو مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، رواں سال ڈکیتی اور راہزنی کی 13 سو 87 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں ڈکیتی کی 1075وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔

    20205کاریں اور 203 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں5ماہ میں 2ہزار 8 سو 37 موٹر سائیکلیں اورگاڑیاں چوری ہوئیں، 2020کے پہلے 5ماہ اقدام قتل کی 267 وارداتیں ہوئیں، دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے۔

    لاہور میں327 مرد و خواتین کو اغوا جبکہ 8 خواتین کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیا،2019کے پہلے5ماہ میں265 اغوا جبکہ گینگ ریپ کی 4وارداتیں ہوئیں، ناجائزاسلحہ رکھنے پرایک ہزار6 سو 38مقدمات درج کیے گئے۔